پارٹی قائدین کا آئین کے برخلاف نوٹیفکیشن کیخلاف عدالت جائینگے،بلوچستان عوامی اسٹوڈنٹس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سردار حبیب کاکڑ، اجمل کاکڑ، فرید بلوچ ودیگر نے پارٹی قائدین کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی آئین کے برخلاف طلباء تنظیم کی کابینہ کے ہوتے ہوئے دوسری کابینہ کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے پیر کو توہین عدالت کا پٹیشن دائر کرنے اور اضلاع کی سطح پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

حکومت کی اظہار رائے پر پابندیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی آزادی اظہار رائے پر پابندیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر پابندیاں عائد کر رہی ہے آزادی اظہار رائے بنیادی حق ہے جس پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنے کے لئے کورونا وائرس کا سہارا لے رہی ہے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا، پشاور حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، ملک کو کورونا سے اتنا خطرہ نہیں جتنا خطرہ موجودہ حکمرانوں سے ہے جنہوں نے دو سال کے عرصے میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکر ٹر ی اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، اگر ہم نے پہلے کی طرح کورونا سے بچاؤکے ضابطہ کار پر عمل کیا تو قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار اور معیشت کو بچانے میں کامیاب رہیں گے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو ہسپتالوں پر دوبارہ دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

تمام ہسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کریں گے، وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں چلڈرن ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کامیاب آغاز کردیا۔

شہید ایوب بلیدی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی نے شہید ایوب بلیدی کی علاقے کے عوام کیلئے گران خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مو صوف نے علاقے میں سماجی خدمت،سیاسی جدو جہد اور عوامی مفاد کی داغ بیل ڈاالی جواب تک ان کے جا نیشنوں کو مفا دعا مہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے رہنمائی فراہم کرتی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ایوب بلیدی ایک نڈر اور بے باک لیڈ ر تھے۔

پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی ٹریڈ کورٹس قائم کئے جائیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روز پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے قائمقام چیف آپریٹنگ آفیسر جلال احمد سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور دونوں بورڈ ز کے درمیان طے پایا کہ جس طرح پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے پنجاب میں ٹریڈکورٹس قائم کی ہیں بلوچستان میں بھی عدالتوں اسکے نفاذ کوکاروبار میں آسانی کے شعبے میں بطور نمونہ آزمایا جائیگا۔

نواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا قیام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ میں ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح ہسپتال کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر داد محمد خواجہ خیل نے کیا، اس موقع پر کوآرڈینیٹر ڈائلیسز سینٹر بلوچستان ڈاکٹر شوکت علی، ڈائلیسز ٹیکنالوجسٹ حاجی نذیر احمد گچکی، ڈائلیسز انجینئر محمد سلمان، ایم او ڈاکٹرخلیل احمد ترین اور دیگر ڈائلیسز ٹیکنیشنز بھی موجود تھے۔

حکومت ماہی گیروں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، رؤف رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینییٹر برائے ساحلی ترقی میر عبدالروف رند نے کہا ہے کہ 21 نومبر ماہی گیروں کا عالمی دن آج ہم سب اپنے ماہی گیروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مناتے ہیں بلوچستان کے ماہی گیروں اور شعبہ ماہی گیری کی بہتری کیلئے حکومت بلوچستان اہم ترین اقدامات کررہی ہے ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک بلین روپے مختص کئے ہیں۔

الطاف جسکانی کے قتل کیخلاف اندرون سندھ شٹر بند ہڑتال، احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ٹنڈوالہ یار: گذشتہ دنوں ٹنڈوالہیار میں قتل ہونے والے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما الطاف جسکانی کے قتل پر اندرون سندھ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی،نماز جنازہ ٹنڈوالہیار میں ادا کی گئی ڈاکٹر قادر مگسی،نیاز کالانی،پنہل ساریو سمیت ہزاروں افرار کی شرکت،واضح رہے گزشتہ روز سندھ ترقی پسند کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔