مستونگ: تحصیل کردگاپ کاریز آباد کے شرکاء سفیر احمد سرپرہ منظور احمد سرپرہ ساجد آحمد سرپرہ حاجی فضل سرپرہ محمد اقبال سمالانی ودیگر نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ کے 360 کاریزات میں سے کاریز آباد کردگاپ واحد کاریز ہے جس سے ابھی بھی5 انچ سے زائد پانی بہہ رہا ہے۔جو 500 گھرانوں کی روزی روٹی اور زریعہ معاش کا واحد ذریعہ ہے۔
مستونگ: گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں اینٹی کرپشن کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مہمان خاص تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدلرزاق صابر سرپرہ تھے۔جبکہ اعزازی مہمانان میں فرنٹیر کور چلتن رائفل 86 ونگ کے لیفٹنٹ کرنل مقتدا احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجئنیر عائشہ زہری تھے جبکہ پرنسپل ماڈل ہائی سکول کوہلو کے پرنسپل بیگ محمد صدر مجلس تھے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان کی جانب سے شہداء کابل یونیورسٹی کی یاد میں شمعیں روشن کئے گئے جمعہ کے روز جامعہ بلوچستان میں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ کے زیر اہتمام کابل یونیورسٹی دھماکے میں شہید ہونے والے طلبا وطالبات کے یاد میں شمع روشن اور کینڈل وال کیاگیا جس میں بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ بھی موجود تھے۔
پنجگور: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و خصوصی تعلیم میر اسداللہ بلوچ نے سبزاب میں پنجگور سٹی پروجیکٹ اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوراں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی ایکسین بی اینڈ ار اسداللہ گچکی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم منیراحمد چیف آفیسر شجاع بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ محمد زمان بلوچ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں سی پیک میں بلوچستان کیلئے بڑا پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں بلکہ محرومی کارڈ کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات حاصل کئے ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیاانہو ں نے کہا کہ 2014-15میں جب سی پیک شروع ہوا تھا تو اس وقت صوبائی حکومت قوم پرستوں کی تھی جو بلوچستان کیلئے سی پیک میں پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں۔
کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں پانچویں روز کی سماعت مکمل،جمعہ کو دس لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع کچھی کے علا قے مچھ میں مری پمپ کے قریب پک اپ اور مو ٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرا جا نے سے 2افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں جاں بحق افراد کا تعلق کو ئٹہ سے بتا یا جا رہا ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ظالم و ناترس حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے پی ڈی ایم متحد ہے ملک میں حقیقی جمہوریت عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نجات کے لئے سیاسی جماعتیں عوام کا مقدمہ لڑرہی ہیں موجودہ حکمران پی ڈی ایم کی تحریک سے خائف ہو کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نیب بلوچستان نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہچانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، نیب نے 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلا ف نا قابل تردید ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں،ریکوڈک میں ہونے والے کرپشن میں حکومت بلوچستان کے سابق اعلیٰ عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی مفادات کی دھجیاں اڑائیں جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
کوئٹہ: چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے قائمہ کمیٹی صوبے میں ریلوے کی بہتری،ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے کردار ادا کریگی،انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہت ساری زمینوں پر قبضہ ہے زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔