
حسن ابدال: حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب کار کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔
حسن ابدال: حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب کار کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم وقت کو ایک دوسرے کو اند اورباہر پھینکنے کی منصوبہ بندی میں ضائع کر دیتے ہیں یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ ہم اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کریں مگر زیادہ تر ہم اس وقت کو ایک دوسرے کو اند ر اور باہر پھینکنے کی منصوبہ بند ی میں ضائع کر دیتے ہیں ۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں زرعی زمین کا تنازع پر بھتیجے نے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود محبت شاخ کے گوٹھ صحبت راہوجہ میں ملزم ضمیر راہوجہ نے اپنے چچا فدا حسین راہوجہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور ملزم آلہ قتل سمیت جائے… Read more »
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی سربراہی میں پولیس، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کروناوباء کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لئے تقریباً 2 ہزار سے زائد مختلف ہوٹلوں ، دکانوں کا دورہ کیا 1500 دکانوں کو بند کرواکر 100 افراد کو گرفتار جبکہ 1 ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ 1000 دکانوں کو وارننگ جاری کی اور 200 لوگوں سے شناختی کارڈ تحویل میں لئے۔ گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، پولیس ، لیویز، فرنٹیئر کور کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں کرونا وباء کی تیسری لہر کے دوران این سی او سی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایس او پیز اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اوقات کار کے بعد کھولی جانے والی دکانوں، ہوٹلوں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازہ کا دورہ کیا گیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتا ہوئے کہا ہے کہ کیسز میں اضافے اور ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.
اسلام آباد: وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ، اسلام آباد شہر میں پاک فوج نے ذمہ دار سنبھال لی اور انتظامیہ کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے خلا ف باقاعدہ ایکشن لینا شروع کردیا اور اسلام آباد شہر میں وفاقی پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔
کوئٹہ : سریاب روڈ میں ہیرونچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی کیبل کاٹ کر چوری کرلی جس سے سریاب روڈ کے محلقہ علاقوں میں ٹیلی فونزخاموش ہوگئی اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئی۔
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف-سی آفیسرز و اہلکاران کی جانب سے بے جا مداخلت اور ڈاکٹروں کی تضحیک کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت شیخ محمد بن زید النہیان کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز اور ڈی ایچ کیو چمن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری صحت کی جانب سے کارڈیک سینٹر اور ڈی ایچ کیو چمن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں،عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں ، وباء کا پھیلائو تیزی سے بڑھ رہا ہے ،اگر ویکسین آ بھی جائے تو اس کا اثر ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا، ہم آج سے ٹیکے لگانے شروع کریں۔