کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر اکرم بلوچ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پر امن بلوچستان پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کی وجوہات کے خاتمہ کے لیے بھی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وحدت بلوچستان میں تنظیم و حکومتی امور، مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں تنظیمی امور کو مزید بہتر اور پارٹی کو متحرک و فعال بنانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ، سیاسی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کو سراہتے ہوئے میر اکرم بلوچستان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا شروع سے واضح موقف رہا ہے