اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں آواران میں مبینہ گرفتار خواتین کے معاملہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز شاہ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے اراکین قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، محمد ہاشم نوتیزئی، ڈاکٹرشہناز بلوچ بھی موجود تھے۔
Posts By: نیوز ایجنسی
بلوچستان،کوئلہ کانوں میں مزدوروں کیلئے سہولیات نہیں جس کے باعث حادثات ہوتے ہیں،سینٹ قائمہ کمیٹی
کوئٹہ : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے کہاہے کہ بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں مزدوروں کیلئے مناسب طبی سہولیات ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہورہاہے مزدوروں فلاح وبہبود کیلئے اورریسکیو سینٹرمیں جدید آلات فراہمی کے ساتھ حادثات میں شہیدہونے والے مزدوروں کے معاوضہ کویقینی بنانے کیلئے بلوچستان حکومت اورتمام اداروں کو سنجید ہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔
بغیر کسی خوف اور دباؤ کے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں،نیب بلوچستان
کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو بغیر کسی خوف اور دباؤ کے تمام کیسیز پر میرٹ پر کام کر رہا ہے، چئیرمین نیب کی پالیسی کے مطابق نیب فیسز نہیں کیسیز دیکھتا ہے، کرپشن و ہ ناسور ہے جو قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہماری معاشی و معاشرتی سرحدوں پر اپنے حواریوں کے ساتھ لشکر آراء ہے۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ کی تقرری سے سی پیک کی سیکورٹی مزید بہتر ہوگی،سردار یارمحمد رند
کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرپرسن سی پیک اتھارٹی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سی پیک کی کامیابی کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔
بلوچستان کے وسائل کو صوبے کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کرنا ہوگا،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر اورسا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیا ست عوام کی خد مت اور بلو چستان کے وسا ئل پر عوام کی دستر س، حقیقی و فا قیت اور حقیقی جمہو ریت ہی مو جود ہ سیا سی اور معا شی بحران کا حل ہیں یہ بات انہوں نے خاران میں ورکر کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔
سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کی تنصیب کے لیے مجسمہ ساز گوادر پہنچ گئے
گوادر: بلوچی زبان کے نامور شاعر،بلوچی لغت کے بانی، محقق و ماہرِ لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کی تنصیب کے لیے ایران کا نامورمجسمہ ساز حسن یادگارزادہ گوادر پہنچ گئے،گوادرکے کشتی چوک پر سیدظہورشاہ ہاشمی کے مجسمے کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا۔
جمعیت کی سڑکیں بلاک کرنے کے خلاف آئینی درخواست دائرسماعت پیرکو ہوگی
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں جمعیت علماء اسلا م سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ تحریک کے پلان بی کے تحت سڑکیں بلاک کرنے کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
بلوچستان میں بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
کوئٹہ: وفاقی سیکریٹری برائے توانائی (پاورڈویژن) عرفان علی نے کہاہے کہ تمام افسران و ملازمین ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی کو نبھاتے ہوئے کرپشن کاخاتمہ کرکے کمپنی اور صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اوراُنہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریکوری میں اضافہ کے لیئے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔
کراچی کی مسجد میں ڈکیتی، نمازی لٹ گئے
کراچی میں اسلحہ کے زور پر ملزمان نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں کو لوٹ لیا۔
کوہلو کے لوکل پر وفاقی محکموں میں 140غیر مقامی افراد تعینات ہونے کا انکشاف
کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو کے لوکل پر وفاقی محکموں میں 140سے زیادہ غیر لوکلوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے بھرتیاں مختلف محکموں میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران کئے گئے ہیں جس میں جنوبی و اندرونی پنجاب،سندھ،بنوں،کشمیر سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے لوگ کلاس فور سے لیکر 16گریڈ تک ملازمتیں کوہلو کی لوکل ڈومسائل پر کررہے ہیں جس کا انکشاف گزشتہ روز ایک نوٹیفکشن کے دوران سامنے آیا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جو ملک کے مختلف محکموں میں وفاقی کوٹے میں کوہلو کے لوکل پر بھرتی ہوئے ہیں۔