ایرانی تیل پر پابندی کے بعد انتظامیہ کی چاندی،فی گاڑی 50ہزار روپے بھتہ وصولی شروع

Posted by & filed under مزید خبریں.

سوراب :  چھوٹی گاڑیوں پر عائد پابندی کے فیصلے سے انتظامیہ کی چاندی ہوگئی، فی بڑی گاڑی سے ہر چیک پوسٹ پر پچاس ہزارروپے سے زائد بھتہ وصولی سے روزانہ لاکھوں کی آمدنی سے آفیسران کے وارے نیارے، جمع رقم سے بااثر سیاسی کارندوں کو بھی نوازنے کاانکشاف۔

بلوچستان جونیئر افسران محکموں کے سربراہ تعینات، سینئر افسران میں بے چینی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت کے گڈگورننس کے دعوے بے سودثابت ہونا لگے صوبے کے تین محکموں کے سیکرٹریز 19 گریڈ کے آفیسرز ہیں،محکمہ تعلیم میں سینئرز کو نظر انداز کرکے جونئیر افیسر کو ڈائریکٹر تعلیم لگا دیا گیا،بلاجواز تبادلوں کے خلاف افیسران نے سروس ٹربیونل کا رخ کرنا شروع کردیا بلوچستان حکومت نے پچھلے چودہ ماہ کے دوران اب تک سینکڑوں افیسران کے تبادلے وتقرریاں کی ہیں سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی پسند ناپسند کا شکار ہے۔

نواب رئیسانی کا محکوم اقوام کو حقوق اور حق حکمرانی ملنے تک عید نہ منانے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میں اس وقت تک عید نہیں مناؤنگا جب تک پاکستان کے محکوم عوا م کو انکے تاریخی حقوق اور حق حکمرانی حاصل نہیں ہوتا، چیئر مین نیب اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شوشہ وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے چھوڑا گیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کا احتساب نہ ہو۔

کوئٹہ ، محکمہ مواصلات میں 361ملازمین کے جعلی ہونیکا انکشا ف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں 361ملازمین کے جعلی اور غیر قانونی ہونے کا انکشاف،محکمے نے ان ملازمین کی برطرفی کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سمری بھجوادی ان ملازمین کو بھرتی کرنے پر محکمہ کے ایک سیکشن افیسر سمیت 23ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

بلوچستان، لوہا ، کاپر ، کرومائیٹ ، کوئلہ و قیمتی پتھروں سمیت کئی اقسام کے معدنیات کے لاکھوں ٹن کے ذخائر ہیں،محکمہ معدنیات

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11اقسام کی معدنیات کے ساڑھے 8ہزار ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں محکمہ معدنیات کے ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں آئرن کے 273ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں ۔

کچھ لوگ اپنا ایجنڈا لیکر پارٹی میں گھس گئے ہیں ، اسپیشل اسسٹنٹ بننے کی انکی کوششیں کامیاب نہیں ہونگے ،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کچھ عناصر بلوچستان عوامی پارٹی میں اپنے ذاتی ایجنڈے کے تحت پھوٹ ڈلوانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے بلوچستان کے منصوبے دوبارہ شامل کئے جارہے ہیں،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ ;  پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے جن منصوبوں کو فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکالا تھا انہیں دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے بلوچستان کے حقوق کے حصول صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے جام کمال خان کی حکومت کو مکمل طور پر سپورٹ کر رہے ہیں ۔

چینی قونصلیٹ حملے کا مقدمہ حیربیار مری سمیت 10افراد کیخلاف درج

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن اشفاق احمدکی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں 8 سے 10افراد کو سہولت کار نامزد کیا گیا ہے۔کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) میں مقدمہ الزام نمبر 153/2018 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

سینٹ اجلاس، بڑے دعوؤ ں کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئی، اپوزیشن اراکین ،سابقہ حکومت کی وجہ سے جانا پڑا، حکومت کا جواب

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مالیاتی سامراج ہے،آئی ایم وفد کی سفارش پر حکومت نے گیس ،پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا