
مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ریٹائرڈ) محمدالیاس کبزئی کی سربرائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی اور اہم کاروائی، کامیاب کاروائی میں روڈ پر ڈکیتی کے کوشش کے دوران 8 مسلح ڈاکووں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری تعداد اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کی سربرائی میں ضلعی انتظامیہ نے مستونگ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروئیوں کا آغاز کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔