مکران،14شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب ۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ روز دشت گردی کے واقع ہمیں شہید ہونے والے ایف سی بلوچستان اور سیکورٹی گارڈز کے 14 اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ آواران ملیشیاء کیمپ ضلع لسبیلہ کے علاقےحب میں ادا کردی گئی۔

وڈھ ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ بازار میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق  لواحقین نے احتجاج قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کراچ قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حسین احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا مرحوم کے لاحقین نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا۔

سپریم کورٹ این ایچ اے خضدار کی کارکردگی کا نوٹس لے، آصف جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد آصف جمالدینی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روڈ, شاہرائیں جوڑنے اور ترقی کا زینہ تصور کیئے جاتے ہیں تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مہربانیوں غفلت اور کرپشن کی وجہ سے ہماری شاہرائیں موت کی لکیروں کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بارہا یاد دہانی کروائی گئی سینٹ میں قائمہ کمیٹی کے منصوبہ بندی کے چئیرمین آغا شاہزیب درانی کی جانب سے بارہا سینٹ کے فورم پر خطرناک, خستہ حال اور پرپیچ شاہراؤں پر موت کے رقص کا احوال بیان کیا۔

خضدار، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آل پارٹیز کے جلسہ میں شرکت کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ خضدار کی قیادت کی جانب سے پریس کانفرنس اور 11اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں مشترکہ طور پر بھر پورانداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ، خضدار پریس کلب میں جے یوآئی کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری، بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمان ساسولی، نیشنل پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری میر اشرف علی مینگل۔

خضدار،نوک جومیں خاتون سمیت 2 افراد قتل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: تحصیل کرخ کے علاقہ نوک جو میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں خاتون سمیت دو افراد قتل آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل کرخ کے علاقہ نوک جو میں نا معلوم افراد نے گزشتہ شب عبدالمجید اور ایک خاتون کو گھر میں تیز دھار آلہ سے قتل کرکے فرار ہو گئے

لسبیلہ سی ٹی ایس پی کے کامیاب امیدواروں کا تعیناتی کیلئے احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا لسبیلہ کے میرٹ کی پامالی اور آرڈرز میں بلاوجہ تاخیر پر ڈی ڈی او آفس بیلہ کے سامنے احتجاج۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا میرٹ کی پامالی اور آرڈرز میں بلاوجہ تاخیر پر ڈی ڈی او آفس بیلہ کے سامنے احتجاج کیا۔

مستونگ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی بڑی مقدار چرس برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ:صوبائی حکومت بلخصوص محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے منشیات جیسے لعنت کے خلاف موثر کاروائی شروع کی ہے ضلعی انتظامیہ نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ منشیات کے نا سور کو جڑ سے ختم کیے بغیر چھین سے نہیں بیٹھینگے۔

لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ڈی جی لیویز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان میر مجیب الرحمن قمبرانی نے کہاہے کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں لیویز فورس کے مختلف ونگز بنائے گئے ہیں اور لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کیاجارہاہے،اور نئے اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں،لیویز اہلکاروں کو پاک فوج کے مدد سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کماڈو ٹرینگ بھی دی جارہی ہیں۔

کاشاپ بل نگور سے تربت سٹی تک جانے والی سڑک کو تعمیر کیا جائے، اہل علاقہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: اہلیان کاشا پ بل نگور کے معززین اور علاقائی سیاسی سماجی نمائندوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشاپ بل نگور سے تربت سٹی تک جانے والی دشوار گزار سڑک کو بنایا جائے معزز رکن اسمبلی لالہ رشید دشتی اور وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال رند کے علاقے کے عوام سے کئے گئے وعدے اور بار بار یاد دیانیوں سے عوام کا اعتبار متزلزل ہوتا جارہا ہے۔