کوئٹہ: پاک ایران سرحدی حکام نے دو طرفہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفتان میں منعقد ہونے والے پاک ایران مستقل سرحدی کمیٹی کے اجلاس میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرکے مشترکہ گشت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
لورالائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، دیسی ساختہ بم برآمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کے ساتھ نصب دیسی ساختہ برآمد کرلیا گیا۔
کوئٹہ میں بارش اور برفباری موسم سرد ہوگیا ، پشین میں چھت گرنے سے 4بچے جاں بحق
کوئٹہ: کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے برفباری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پشین میں مکان کی چھت گرنے سے چاربچے جاں بحق ہو گئے ،دالبندین میں ڈیم ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
ارمان لونی ہلاکت کیخلاف کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شٹر بند ہڑتال
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم عرف ارمان لونی کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کئے گئے۔
ابراہیم لونی کی ہلاکت پرافسوس ہے ، ملک دشمن عناصر نے فساد بر پا کرنے کا منصوبہ بنا یا تھا ، ضیا ء لانگو
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پروفیسرابراہم ارمان لونی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ کسی ایک ادارے یا فرد کو واقعہ کا ذمہ دار نہیں ٹہراسکتے واقعہ سے متعلق ہونے والی تحقیقات سے عوام کو باخبر رکھا جائیگا ۔
کوئٹہ جلسے جلوس ودھرنوں پر پابندی عائد
کوئٹہ: محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی سفارش پر ضلع کوئٹہ میں پندرہ روز کیلئے کسی بھی قسم کے آتشی مواد/اسلحہ کی نمائش و استعمال، جلسے جلوس، دھرنوں، چار یا چار سے زائد اشخاص کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے تاوان غیر ذمہ دارانہ ہے، رزاق چیمہ
کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے تاوان کی ادائیگی کا ڈاکٹر تنظیموں کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔
بلوچستان کی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں و اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی و سماجی میدان میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ خواتین کے استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت ڈویلپمنٹ کے شعبے پر توجہ دے رہی ہے ۔ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں ۔
امن و امان سے متعلق اسمبلی کو بریفنگ اور بدامنی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ، بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ: اراکین بلوچستان اسمبلی نے مغوی ڈاکٹر کی تاوان کے بدلے رہائی اور ڈی آئی جی آفس لورلائی پر ہونے والے حملے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی ادارے امن وامان سے متعلق اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں ۔
میرے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ، عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ: اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی وزیر اعلیٰ انسپکیشن ٹیم کو حلقے میں گڈ گورننس کیلئے بھیجا گیا ہے ۔