کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گیس اور بجلی کے میٹروں کی جانچ پڑتال کیلئے صوبائی محکمہ توانائی کے زیر اثر مستند لیبارٹری کے قیام تیز رفتار میٹرز کی تنصیب کیخلاف ،مکران ڈویژن کے لوگوں کے ذمے بجلی کے بقایاجات کو معاف تین سو میگاواٹ کے پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے،کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ کو گیس کی فراہمی سے متعلق قراردادیں حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے منظور کرلیں۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
سال 2018بلوچستان سے لوٹے گئے ایک ارب واپس اور25افراد گرفتار کئے ، نیب
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے سال 2018 میں کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ایک سال کے دوران لوٹے گئے ایک ارب روپے ریکور کئے گئے ، پچیس افراد کو گرفتار کرکے 13 ریفرنسز دائرکئے گئے۔کرپشن میں پہلے سے گرفتار متعدد ملزمان کو قید و جرمانے کو عدالتوں سے سزائیں دلائی گئیں۔
بلوچستان میں عوام کو درپیش مسائل کا ذمہ دار حکومت ہے، ثناء بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی پر توجہ دلاؤ نوٹسزکو اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تند وتیز بحث کے بعد نمٹادیاگیا سوالات اگلے اجلاس تک کیلئے موخر کردیئے گئے ایوان کا اسمبلی کا وزیراعظم اسکالر شپ پروگرام کو جاری رکھنے اورطلباء کی تعداد میں اضافہ کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔
فنڈز آبادی کے حساب سے ملتے ہیں، بلوچستان اسمبلی کافیملی پلاننگ پر عملدرآمد سے معذرت
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے فیملی پلاننگ پر عملدرآمد سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبے کو آبادی کے تناسب سے فنڈز فراہم کرتا ہے جبکہ بلوچستان آبادی کے حساب سے ملک کا سب سے چھوٹا اور رقبہ کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے بدقسمتی سے صوبے کے دیہی علاقوں میں زچہ وبچہ کی شراح اموات بہت زیادہ ہے ۔وفاقی حکومت آبادی میں اضافہ روکھنا چاہتی ہے تو وسائل رقبہ کی بنیاد پر تقسیم کرے ۔
نواب زہری ، اکبر مینگل، یونس زہری خضدار یونیورسٹی سینڈیکٹ کے ممبر منتخب
کوئٹہ: 14 جنوری کو سینٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے بلوچستان اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن قرار ،راکین اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، اکبر مینگل، یونس عزیز زہری اور دنیشن کمار کو انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے سینڈیکٹ اور سینیٹ کے ممبر منتخب کیا گیا ۔
صوبے میں غیر ملکی ایجنسیاں سرگرم ہیں،لاپتہ افراد کا مسئلہ تین ماہ میں حل کرلیا جائیگا ، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افرادکے لواحقین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ تین ماہ میں حل کیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ نے مائی گیروں کے مطالبات منظور کرلئے ہیں ، ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق ماہی گیروں کے مطالبات کی منظوری دیتے ہوئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اقدامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں ۔
گوادر ایکسپریس وے بارے مقامی افراد کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم،حکومت کی ماشکیل زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے مقامی آبادی کے روزگار کے تحفظ کیلئے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے کی ایوان کو ماشکیل کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی ۔
کوئٹہ ، ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عد م بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی ، حکومتی سرد مہری کی مذمت
کوئٹہ: کوئٹہ میں مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی کے خلاف ڈاکٹر زایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مغوی کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹڑ ظاہر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سولہ دن گزرنے کے باوجود مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ڈاکٹر اور نہ ہی ان کے اہلخانہ سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے ۔
ایکسپریس وے منصوبے سے 90ہزار ماہی گیر بے روزگر ہو جائیں گے، سعید فیض
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری سعید فیض بلوچ کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت گوادر کی جغرافیائی تبدیلی کیخلاف ساحل وسائل اور مقامی آبادی کے روزگار کے تحفظ کیلئے متحدہیں۔