کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سور میں پیش آیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے حکومتی حمایت شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔