مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شروع سے یہی کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات سیدھی ہوجائے، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی ان سے کیا بات کریں۔