پاکستان اور کشمیر کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی’، ‘ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری روک دی

Posted by & filed under اہم خبریں.

برازیل نے بھارت کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات کو روک دیا ہے اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی رینج زیادہ اور ٹیکنالوجی جدید سمجھی جا رہی ہے۔

پی کے کے کی 47 برس سے جاری دہشت گردی اختتام کو پہنچ گئی، ترک صدر

Posted by & filed under اہم خبریں.

کالعدم تنظیم پی کے کے کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات یا کچھ دو کچھ لو والا معاملہ نہیں کیا,پی کے کے کے خاتمے سے نہ صرف ترکیہ بلکہ شام اور عراق کیلئے بھی ترقی کے دروازے کھل گئےہیں۔

سرکاری اداروں کا خسارہ 59 کھرب سے تجاوز کر گیا، آئی ایم ایف کی شرائط نے پول کھول دی

Posted by & filed under اہم خبریں.

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جاری کی گئی تازہ رپورٹ نے سرکاری اداروں کے مالی خسارے کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 سے زائد سرکاری اداروں کا مجموعی خسارہ 59 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں، ایران کے سپریم لیڈر کی امریکا کو دھمکی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی خواہش ظاہر کی نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ایف بی آر کے اضافی اختیارات ختم کیے جائیں، تاجر برادری کا 19 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: پاکستان کی بڑی کاروباری تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے ٹیکس قوانین کو معطل کرے جن کے تحت ٹیکس دہندگان کو دھوکا دہی کے الزامات پر گرفتار کیا جا سکتا ہے اور 2 لاکھ روپے سے زائد نقد کاروباری لین دین پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، بصورت دیگر 19 جولائی سے ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔