ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوام تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کے لیے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ میرے لیے ثالثی کی بین الاقوام تنظیم کے قیام کے اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ تقریب نہ صرف عالمی ثالثی اور سفارتی کاری میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، بلکہ ملٹی لیٹرل ازم اور ثالثی کے اصولوں کی حمایت کے لیے ایک نئی عالمی تنظیم کے قیام کا لمحہ بھی ہے۔