پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیے، اور آذربائیجان مشترکہ تاریخی ثقافت میں بندھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2020ء میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی۔ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔