مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، احسن اقبال

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے انجنیئرز کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ احسن اقبال مے انجنیئرز کے لئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، رضوان سعید

Posted by & filed under اہم خبریں.

رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور مستقل حل چاہتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے عزائم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں، اور بھارت کا رویہ لاقانونیت کے ایک تسلسل کا مظہر ہے۔

بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی: وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل؛ مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن بڑھانے اور اصلاحات پر زور

Posted by & filed under اہم خبریں.

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ یہ دورہ 19 مئی سے شروع ہوا تھا، جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ، اقتصادی اصلاحات اور پالیسی معاملات پر تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کیے گئے۔

حکومت کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک

Posted by & filed under اہم خبریں.

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا راستہ کھلتا ہے تو اعتراض نہیں، عرفان صدیقی

Posted by & filed under اہم خبریں.

بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات چیت کی خواہش، مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سماء سے  گفتگو میں کہا کہ  پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی  سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔

عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

Posted by & filed under اہم خبریں.

سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی ہفتے کو بھی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کر رہے ہیں۔