دشت : بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس دشت گونڈین میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کی جبکہ اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چلائی اجلاس میں شہید نواب امان اللہ خان زہری اور دیگر شہداء کے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔