پاکستان پائیدار امن کی جانب گامزن ہے مستقبل کے چیلنجز سے مقابلے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کی جانب گامزن ہے، مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لئے پاکستان معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، نوجوان کو انفرادی و اجتماعی فوقیت کے حصول کے لئے قومی یکجہتی کے ساتھ صحیح سمت پر کام کرتے رہنا ہوگا، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔



وزیر اعلیٰ سے چائنہ مرچنٹس گروپ کے وفد کی ملاقات سرمایہ کاری پر گفتگو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چائنہ مرچنٹس گروپ کے سی ای او مسٹر تاؤ وائے نے جمعرات کے روز یہاں ملاقات کی، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران بلوچستان میں مختلف شعبوں میں چینی کمپنی کے اشتراک وتعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



وفاقی پی ایس ڈی میں شامل منصوبے ہماری وجہ سے منظور ہوئے مگر صوبائی حکومت عملدرآمد میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: بلوچستان میں آج فیڈرل پی ڈی ایس کے تحت اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیمیں بی این پی کی سفارشات پر منظوری کی بدولت ترقیاتی عمل کو مثبت رخ ملی ہے لیکن بدقسمتی سے پرووینشل چیپٹر کے اسکیمات صوباہی حکومت کی بی این پی دشمنی کی نظرہو ے سابقہ دور حکومت میں وفاقی سطح پر نوشکی کے لئے کروڑوں روپے کے جو اسکیمات عمل درآمد مرحلے میں تھے۔



نویں محر م الحرام کا جلوس برآمد،یو م عاشور پر موبائل سروس بند رہیگی جلوس کے راستے کی دکانیں سیل ہونگی،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کاجلوس سخت سکیور ٹی میں برآمد ہوا جو اپنے مقرر ہ راستوں پر ہوتا ہوا پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیاتفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح، علم اور تعزیوں کا جلوس میگانگی روڈ پرامام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمدہوا جلوس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس جلوس کے روٹ پردوکانیں اورکاروباری مراکزبند اور روٹ کو عام آمدورفت کیلء یرکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیاگیاتھا۔