کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلا س میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے بلوچستان میں عملدرآمد کے آغاز کو سراہتے ہوئے پروگرام کے حوالے سے وفاقی وصوبائی حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کے لئے صوبائی سطح پر فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی حکومت پروگرام پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرے گی۔