قلات ،توک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


قلات:قلات علاقے توک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا قلات لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا قلات لیویز کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے… Read more »



21دسمبر سے ایڈہاک بیسڈتعیناتیوں کیلئے انٹرویوزکومستردکرتے ہیں،ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تضحیک کرتے ہوئے ایڈہاک و کنٹریکٹ کے نام پہ دھوکا دینے کی کوشش کی جارہی ہے



بلوچستا ن حکومت نے 7لیویز چیک پوسٹ ختم کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستا ن حکومت نے قلعہ عبداللہ اور پشین میں قائم 7لیویز چیک پوسٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ضلع پشین میں سرانان، جبکہ قلعہ عبداللہ میں گڑنگ، ژرہ بند، چوری بازار، میزئی، بوغزہ، چمن بائی پاس کے مقامات پر قائم 7چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں اس حوالے… Read more »



وڈھ سے بی این پی کے رہنماء جان محمد گرگناڑی کا اغواء افسوسناک ہے، رئوف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میررئوف مینگل نے وڈھ خضدارسے بی این پی کے رہنماء وڈھ کے معتبرشخصیت میرجان محمدگرگناڑی کی دن دھاڑے اغواء پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اوچھے ہتکھنڈوں کے ذریعے ایک دفعہ پھرجھالاوان کوبدعنوانی اغواء جیسے انسانی حقوق کی پامالیوں کاآماجگاہ بنانے کی دیدہ دانستہ کوشش کی جارہی ہے



پنجگور،ٹرمینل ایریامیں ڈاکوںنے گودام کاصفایاکردیا

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور ٹرمینل ایریا میں گودام سے نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور ٹرمینل ایریا میں گزشتہ شب دو درجن سے زائد ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر گودام میں چوکیدار کو یرغمال بناکر 20 لاکھ روپے مالیت کی سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے پنجگور کے کاروباری حلقوں نے ڈاکووں کی آزادنہ وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔



تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت،لاکھوں روپے کااونٹ کرنٹ لگنے سے مرگیا

| وقتِ اشاعت :  


جھل مگسی: تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت جھل مگسی کے غریب رہائشی شکر خان ولد نبی بخش قوم جت کا لاکھوں روپے کا اونٹ بجلی کی تار کے ساتھ ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا فوٹو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ سے بالکل تھوڑے ہی فاصلے سے دور تاریں لگی ہوئی ہیں۔



کویٹہ،1 اپریل 2021 سے پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہونگے :ایس پی ٹریفک

| وقتِ اشاعت :  


کویٹہ:ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد کے آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس خصوصاً پرانے ڈرائیونگ لائسنس یافتہ (بک والے لائسنس) رکھنے والے افراد کو محکمہ ٹریفک پولیس نے پرانا، نا قابلِ شناخت، بلا ریکارڈ والے جعلی لائسنس کی بھرمار کی وجہ سے لائسنس کی تجدید کے لیے مورخہ 31 دسمبر 2020 تک کا وقت دیا تھا