کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بی اے پی کی انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں سراسر بے بنیاد ہے مسلم لیگ(ن)کے ساتھ صوبے و مرکز میں اہم اتحادی جماعت ہے پارٹی کا ایک وجود ہے جسے اس بنیاد پرہی بنایا گیا کہ بلوچستان کے مسائل یہی سنیں اور حل کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان کیا