بی ایل اے بچوں کی ذہن سازی کر کے بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ  نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف نقصان اٹھایا ہے۔ پورا ایوان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ مقامی زبانیں معدوم ہو رہی ہیں اور ان میں دوسری زبانیں مکس ہو چکی ہیں، جبکہ بہت سے معاملات گرے ایریا میں چل رہے ہیں۔ اکیڈیمز کے آڈٹ میں کئی چیزیں سامنے آئیں اور بورڈ کا ممبر پرنٹنگ کی نگرانی کرے گا۔ یوتھ کو دل برداشتہ کرنے میں ایسی شاعری کا کردار ہے جو ریاست کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کے پیسوں سے اکیڈیمی میں ایسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی جو ریاست کو نقصان پہنچائیں۔



بلوچستان اسمبلی: علی مدد جتک نے بی پی ایس سی ترمیمی بل 2026 پیش کردیا، بل قائمہ کمیٹی کے سپرد، میرٹ یقینی بنایا جائے گا، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2026 پیش کیا گیا، جسے علی مدد جتک نے ایوان میں پیش کیا۔



بلوچستان اسمبلی، ضیاء لانگو نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اپوزیشن کے اراکین کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ، نومنتخب رکن اسمبلی ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے ان سے حلف لیا جبکہ اراکین اسمبلی نے ضیاء اللہ لانگو کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔



بحرانی صورتحال میں عبدوئی بارڈر فوری طور پر کھولا جائے، میر جاسم گہرام

| وقتِ اشاعت :  


تربت : یونین کونسل عبدوئی،اسپی کہن کے چیئرمین میر جاسم گہرام نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر عبدوئی بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے عوام کا زیادہ تر روزگار سرحدی تجارت سے وابستہ ہے، تاہم بارڈر کی مسلسل بندش کے باعث مقامی لوگ شدید معاشی مشکلات اور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔



کوئٹہ، سیلاب متاثرین کیلئے 118 موسمیاتی مزاحمتی گھروں کی چابیاں مستحق خاندانوں کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ہنہ اُرک، کوئٹہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے 118 گھروں کی چابیاں مستحق خاندانوں کے حوالے کر دی گئیں، جس سے 2022 کے تباہ کن سیلاب میں اپنے گھر کھو دینے والے متاثرین کو محفوظ رہائش اور نئی امید فراہم ہوئی۔



کوئٹہ، پیپلز ٹرین سروس فنڈز کی عدم دستیابی پر تاخیر کاشکار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک تک سفر کی سہولت کیلئے شروع کئے جانے والاپیپلز ٹرین سروس کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا اب اس منصوبے کے اپریل کے بجائے اگست تک مکمل ہونے کا امکان ہے، پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے حوالے سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اظہار برہمی کیا ہے ۔



تین ماہ میں 116 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈاون تیز کردی ہے۔



خواتین کے درمیان میں بندوقیں اٹھانا بہادروں کا نہیں بزدلوں کا کام ہے،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے کامیاب امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع ایک زیرک سیاستدان ہیں اور بلوچستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، تاہم قلات میں جمعیت علماء اسلام کے ایک امیدوار کے مبینہ دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی رویے کے باعث ان کی اپنی جماعت کے کارکنوں نے بھی لاتعلقی اختیار کی۔