کابل : امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک تقریب میں خودکش بمبار کے لواحقین میں مالی امداد تقسیم کی اور فی خاندان ایک گھر بھی دینے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے ہوٹل میں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے افغان جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔