طالبان نے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


قطر:ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



عمرہ کرنے کے لیےکووِیڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی قرار

| وقتِ اشاعت :  


 سعودی عرب حکام کی جانب سے عمرہ کرنے کے لیے کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی افراد عمرہ کر سکیں گے جنہوں نے کورونا  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آج سے یعنی اتوار 10 کتوبر سے ہوگا۔



مکیش امبانی بھی جیف بیزوس اور ایلون مسک کیساتھ100بلین ڈالر کلب میں شامل

| وقتِ اشاعت :  


ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی جیف بیزوس اور ایلون مسک کیساتھ 100 بلین ڈالر کے خاص ویلتھ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔گزشتہ جمعے اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ شیئر پرائس میں اضافے کے باعث ان کے اثاثوں کی کل مالیت میں بھی اضافہ ہوا اور انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین 11 افراد کے اس خاص گروپ کا حصہ بن گئے۔



افغانستان میں 13ٹرکوں میں امدادی سامان بھیج دیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


چمن: پاکستان افغانستان کو آپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل 13 ٹرک جس میں 345 ٹن امدادی سامان بھیج دیا ہے امدادی سامان ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے امارت اسلامی افغانستان کے نمائندہ مولوی محمد عمر کرامت کے حوالے کیا۔ اب تک 1000… Read more »



اقوام متحدہ کا بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریش نے جمعرات کو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اس صورت حال سے نمٹنے میں ہر طرح مدد کے لیے تیار ہے۔



افغانستان سے متعلق مذاکرات، روس نے طالبان کو مدعو کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


20 اکتوبر کو افغانستان کی صورتحال سے متعلق ہونے والے مذکرات میں افغان طالبان کو بھی ماسکو مدعو کیا جائے گا۔مذاکرات میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتے حالات اور انسانی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔



افریقی ملک مالی میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 16 فوجی اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


باماکو: افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجےمیں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی جب کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔