وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مستعفی ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: علی امین گنڈا پور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی پوزیشن بانیٔ پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس… Read more »



نوجوان حکومت سے ناراض ہو سکتے ہیں، ریاست نے کوئی غلطی نہیں کی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان یا نام نہاد شورش نہیں بلکہ کرپشن ہے جس نے اس صوبے کے اداروں، معاشرتی ڈھانچے اور نوجوانوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے امن و امان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز بھرپور پیشہ ورانہ استعداد رکھتی ہیں، مرکزی مسئلہ کرپشن کا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی، انصاف اور بہتر طرزِ حکمرانی ممکن نہیں



پاکستان نےامریکا کو پسنی بندرگاہ کی پیشکش :برطانوی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز (FT) کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے مشیروں نے مب reportedly امریکا کے حکام سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بحیرہ عرب کے ساحلی شہر پسنی میں ایک بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ پیشکش واشنگٹن کو خطے کے ایک نہایت اسٹریٹجک مقام تک ممکنہ رسائی فراہم کر سکتی ہے۔



بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے ازسرنو جائزے، تمپ اور مند پر مشتمل نئے ضلع سے متعلق قرار داد یں منظور کرلیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے ازسرنو جائزے،مکران کے علاقوں سب ڈویژن تمپ اور تحصیل مند پر مشتمل ایک نئے ضلع سے متعلق قرار داد یں منظور کرلیں ، جیوانی میں شرم ہیچری فارم سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کی یقین دھانی پر نمٹا دیا گیا ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو پینل آف چیئر مین کے رکن رحمت صالح بلوچ کی کی زیر صدارت منعقد ہوا



گرین و پنک بس منصوبے اکتوبر میں مکمل کیے جائیں،خواتین کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر مواصلات و تعمیرات، وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، اور تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔



دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


انہوں نے کہا کہ فورسز نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائی کی، ہم نے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں زبیر نامی شخص اور اس کا ساتھی مارا گیا، اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ زبیر ایک وکیل تھا۔



حکومت ،اپوزیشن میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر مذاکرات کامیاب ، ایکٹ پر عملدرآمد آج سے روک دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مائنز اینڈ منرل ایکٹ سے متعلق مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور یہ پیش رفت صوبے میں جمہوری روایات اور عوامی مفادات کو مقدم رکھنے کی عکاسی کرتی ہے۔



مسلح تنظیموں میں شامل افراد کی اطلاع نہ دینے والے اہلخانہ کو سہولت کار تصور کیا جائے گا، حکومت بلوچستان 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد ، غیر ریاستی عناصر / دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے والے افراد سے متعلق ان کے اہلخانہ سے سات روز کے اندر معلومات طلب کرلیں معلومات فراہم نہ کرنے اور دہشتگرد گروہ میں شامل افراد کا عاق نہ جمع نہ کروا نے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا اعلان ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کے عوام ، والدین اور اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام افراد جن کے بچے یا اہل خانہ گھر سے لاپتہ ہو جائیں یا کسی غیر ریاستی عناصر / دہشت گرد گروہ میں شامل ہو جائیں تو اس کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی / آرمی ونگ / یونٹ کو ایک ہفتہ کے اندر لازمی دی جائے۔