ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک کے شہری بھوک وافلاس اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کرک: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی جمہوری تحریک ملک کی بقاء اور اس کے عوام کیلئے ہیں ،کسی کے ساتھ چھوڑنے یہ تحریک کمزور نہیں ہوگی اور نہ ہی ختم ہوگی ،ظالم اور مظلوم کی جنگ میں پشتونخوامیپ مظلوم کی ساتھی اور ظالم کے خلاف ہوگی ، وفاداری اور غداری کے سرٹیفکیٹ کی اجراء کا خاتمہ کرنا ہوگا۔



باہر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات ضرور ہونگے لیکن انہیں دہشتگردی ترک کرکے امن کا راستہ اپنانا ہوگا،ضیا لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاک ایران اور پاک افغان سرحدوں پر باڑ لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، سرحدوں پر باڑلگانے بے روز گار ہونے والے افراد کو چار محکموں میں نوکریاں دیں گے۔



ہم سے سوال کرنیوالے اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک کا ڈرامہ ختم ہوچکا ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ،بلوچستان کے لئے خدمات اور قربانیاں دینے والی جماعت بتائے کہ انہوں نے سینیٹ انتخابات میں 18سال پرانے ورکر کو کیوں نظر انداز کیا۔



دو سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دیئے پھر بھی کہتے ہیں، حکومت نے کچھ نہیں دیا، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے 2سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دئیے ہیں اور پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت بلوچستان نے کچھ نہیں دیاہے۔گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کو 23مختلف الاؤنسز دئیے گئے ہیں۔



دھرنامظاہرین کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کررہے ہیں، نظام الدین کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گرینڈ الائنس کے ملازمین کا دھرنا ساتھویں روز بھی جاری رہا دھرنے کے شرکاء نے آزادی نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر نظام الدین کاکڑ کا کہنا تھا حکومتی وفد کی جانب سے روز اول سے ہمارے دھرنے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگ نہ کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔



نہ میری ضد ہے نہ ہی انا، 20ارب روپے میں 25ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی جاسکتی ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ نہ میری ضد ہے نہ ہی انا 20ارب روپے میں 25ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی جاسکتی ہے،مڈل کلاس طبقہ جنہیں نہ تو پنشن،صحت،ہاؤس الاؤنسز سرکاری گھر،گاڑی سمیت کوئی بھی سہولت میسر نہیں، 25فیصد کچھ بھی نہیں میرے بس میں ہوتاتو100فیصد بڑھا دیتالیکن مالی حالات ایسے نہیں ہے۔



قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے حکومت پر عزم ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو فروغ دیتے ہوئے ماضی کی طرح ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کے نام کو اس کھیل کے حوالے سے روشن کیا جائے۔ انشاء اللہ قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ زندہ کیاجائے گا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے بلوچستان میں بہت جلد ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ قومی کھیل کو آگے لے جانے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔



اخبارات میں اشتہارات اردو زبان میں شائع کئے جائیں، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ہدایت کی ہے کہ اخبارات میں اشتہارات کی اردو زبان میں اشاعت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں 50فیصد سے زیا دہ ٹھیکیدار انگریز ی زبان نہیں سمجھتے۔



آبائو اجداد کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں بلوچ وپشتون ملکر تحفظ کرینگے، سراوان ہائوس میں جرگہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی و قبائیلی رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں گئی تو ہم عوام کے حق کا دفاع کریں گے ۔ ہم کسی صورت اپنے آبائو اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے، بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ ماضی میں بھی ناکام رہا ہے اپنے آباو اجداد کی سرزمین کا دفاع ہمارا حق ہے۔