مولانا شیرانی کا سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی دعوت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ میں جے یو آئی پاکستان کی جانب تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کے بہی خواہ شخصیات کو مشترکہ مشاورتی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی دعوت دیتا ہوں سیاست کا مطلب آپس کا تضاد اور دوریاں نہیں بلکہ ہرقسم کے حالات میں خیرخواہی اور ہمدردی کی نیت سے اپنی اپنی دانست کے مطابق قوم کی صحیح رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔



90 روز میں ہونے والے انتخابات شاید ملتوی ہو جائیں ، رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


اکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسے محسوس ہورہا ہے 90 روز میں ہونے والے انتخابات شاید ملتوی ہوجائیں، آئینی مدت سے انتخابات آگے جانا غیر آئینی ہوگا۔



ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے: سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعد رفیق کا… Read more »



پنجرہ پل کی مر مت نہ ہو نے کا معاملہ وزیر اعظم کے نو ٹس میں لا یا جا ئیگا، اعظم نذیر تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجرہ پل کی مرمت نہ ہونے کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا، نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق کوئی بل عجلت میں منظور نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو سینیٹر دنیش کمار کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس واجبات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو تحفظات تھے ان کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے.



حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فورم نہیں جس پر لوگوں کی شہادت پر آواز بلند نہ کی ہو، حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کیا جائے۔