کورونا وبا میں کمی؛ 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین  کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔



پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازور (Jihad azour) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

جہاد ازور نے اپنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری جلد ملے گی۔



آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

| وقتِ اشاعت :  


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔



وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی۔کوئٹہ میں  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 4بجے منعقد ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کی جائے گی۔



21 پاکستانیوں کی کارگو کی لانچ الحیدی کو عمان کے قریب حادثہ، 18 افراد کوریسکیوکرلیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پاکستانی کارگو کی لانچ الحمیدی کو عمان کے قریب حادثہ پیش آگیا،حادثہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد عملے کے 18افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 3 افراد کی لاشوں کو برآمد کرنے کے سلسلے میں تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کا تعلق لیاری، ماریپور اور ملیر سے بتایا جاتا ہے۔



جام کمال اعتماد کھو چکے ہیں انہیں مستعفیٰ ہو جانا چاہیے ،ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان صوبے کے طول و عرض میں اعتماد کھو چکے ہیں انہیں مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔