شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔  لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔



لاپتا افراد کے اہلخانہ کی عدالت میں چیخ و پکار، عدالت پولیس پر شدید برہم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لاپتا افراد کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔



پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل کمی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 663 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39902 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 11 افراد انتقال کر گئے۔



بچوں پر کورونا ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق ویڈیو پر این سی او سی کا بیان سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین سے متعلق زیرگردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔این سی او سی کا کہنا ہےکہ اسکول کے بچوں پرویکسین کے مضراثرات سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔



شوکت ترین کا وزیر خزانہ کا عہدہ ختم، وزیراعظم کے مشیر مقرر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔



پی ٹی آئی جتنی دیر اقتدا میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


 شہبا زشریف اور حمزہ شہباز  نے مہنگائی اور  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت  کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں  پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی۔ یہ حکومت جتنی دیر اقتدا میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے  کی اپیل کردی۔ عدالت میں پیشی پر حمزہ شہباز نے کہاہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔ہم حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،3 دہشتگرد ہلاک،4گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


 سیکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔سی ٹی ڈی نے پنجاب  بھر میں 22 انٹیلی جینس بیسیڈ آپریشنز کیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 گرفتار کر لیے گئے۔



پیپلز پارٹی کے جیالے بم دھماکے سے بھی نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں آپ کو پیپلز پارٹی کے جیالوں جیسے سیاسی کارکن کی مثال نہیں ملے گی اور 18 اکتوبر کو دنیا کو پتہ چلا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے بم دھماکے سے بھی نہیں ڈرتے۔



نیشنل پارٹی پاکستان کو رضاکارانہ وفاقی ریاست بنانے کیلئے کام کررہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


پشاور : نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت پشاور میں قومی کنونشن منعقد کیا۔ جس میں این پی کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت نے شرکت کی،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی نے خصوصی شرکت کی۔