حکومت نے مہنگائی پہلےکردی اب آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت نے مہنگائی پہلےکردی اور اب آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ 



نیب ترامیم؛ اپوزیشن سے بات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔  حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔



پینڈورا پیپرز میں نامزد افراد کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دائر کردہ ایک درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اس بات کا تعین کرنے کہ کیا پینڈورا پیپرز اور پاناما پیپرز میں نامزد افراد نے آف شور کمپنیوں کو فنڈز کی منتقلی کے دوران کسی غلط کام کا ارتکاب کیا ہے، کے لیے انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت عظمیٰ میں پاناما پیپرز اور پینڈورا پیپرز میں نامزد شہریوں کو یہ ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی کہ ایف بی آر کو یقین دلاتے ہوئے اپنے آپ کو کلیئر کریں کہ آف شور کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری غیر قانونی ذرائع سے حاصل یا بھیجی نہیں گئی۔



پی ڈی ایم کے جلسے میں عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے جلسے میں شریک مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو تھپڑ جڑ  دیا۔فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور  دیگر ساتھی بھی ان کی گاڑی میں تھیں۔



بجلی ،گیس ،پیٹرول مہنگا اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس  لینے کا مطالبہ کر دیا۔شہبازشریف نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟انہوں نے  کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری کر کے عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا گیا۔حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا۔