عمران خان کو عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فون

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کو عراق کے وزیراعظم نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں عراقی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہش کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ امید ہے عراق میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط ہوں گے۔



‎سندھ کی تباہی کے ذمہ دار سندھی حکمران ہیں، ایاز لطیف پلیجو

| وقتِ اشاعت :  


قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف سندھی قوم پرست سیاستدان ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کو تباہ اور برباد کرنے میں65فیصد کردار سندھی حکمرانوں کا ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے ہیوسٹن میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی مرکزی فنانشنل کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور معروف بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کی جانب سے  اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک ظہرانے سے خطاب کیا، تقریب میں عمائدین شہر اور کمیونٹی رہنما بھی شریک تھے۔



ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک اضافہ ہوا۔ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی۔



مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

| وقتِ اشاعت :  


احتساب عدالت نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیا ہے۔سمن کے مطابق آصف زرداری 29ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت نمبر تین پیش ہوں۔ فرد جرم کا جواب دینے کیلئے ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔



پاکستان میں کورونا سے مزید50 امواتپاکستان میں کورونا سے مزید50 اموات

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سےمزید50افراد جاں بحق ہوگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 482 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار233 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اورکیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہے۔



فضل الرحمان (ن) لیگ سے ناراض، شاہد خاقان کو فون، پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔