بلوچستان اسمبلی اجلاس: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف نقصان اٹھایا ہے۔ پورا ایوان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ مقامی زبانیں معدوم ہو رہی ہیں اور ان میں دوسری زبانیں مکس ہو چکی ہیں، جبکہ بہت سے معاملات گرے ایریا میں چل رہے ہیں۔ اکیڈیمز کے آڈٹ میں کئی چیزیں سامنے آئیں اور بورڈ کا ممبر پرنٹنگ کی نگرانی کرے گا۔ یوتھ کو دل برداشتہ کرنے میں ایسی شاعری کا کردار ہے جو ریاست کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کے پیسوں سے اکیڈیمی میں ایسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی جو ریاست کو نقصان پہنچائیں۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2026 پیش کیا گیا، جسے علی مدد جتک نے ایوان میں پیش کیا۔
کوئٹہ: اپوزیشن کے اراکین کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ، نومنتخب رکن اسمبلی ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے ان سے حلف لیا جبکہ اراکین اسمبلی نے ضیاء اللہ لانگو کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔
تربت : یونین کونسل عبدوئی،اسپی کہن کے چیئرمین میر جاسم گہرام نے آئی جی ایف سی ساؤتھ اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر عبدوئی بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے عوام کا زیادہ تر روزگار سرحدی تجارت سے وابستہ ہے، تاہم بارڈر کی مسلسل بندش کے باعث مقامی لوگ شدید معاشی مشکلات اور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔
کوئٹہ: ہنہ اُرک، کوئٹہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے 118 گھروں کی چابیاں مستحق خاندانوں کے حوالے کر دی گئیں، جس سے 2022 کے تباہ کن سیلاب میں اپنے گھر کھو دینے والے متاثرین کو محفوظ رہائش اور نئی امید فراہم ہوئی۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک تک سفر کی سہولت کیلئے شروع کئے جانے والاپیپلز ٹرین سروس کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا اب اس منصوبے کے اپریل کے بجائے اگست تک مکمل ہونے کا امکان ہے، پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے حوالے سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اظہار برہمی کیا ہے ۔
کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈاون تیز کردی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے کامیاب امیدوار میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع ایک زیرک سیاستدان ہیں اور بلوچستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، تاہم قلات میں جمعیت علماء اسلام کے ایک امیدوار کے مبینہ دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی رویے کے باعث ان کی اپنی جماعت کے کارکنوں نے بھی لاتعلقی اختیار کی۔