کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 33افراد میں کو را نا وائرس کی مو جو دگی کی تصدیق ہو گئی ہے اس طرح صو بے میں کو رو نا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 12403ہو گئی ہے جن میں سے 11ہزار 2سو 73افراد صحتیاب ہو چکے ہیں،کو رونا کے با عث موت کی آغوش میں جا نے والے افراد کی تعداد ایک سو 39جبکہ کمیونٹی بیسڈاموات 97ہو چکی ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹرڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق19اگست کو 5سو 22افراد کے کو رونا ٹیسٹ کئے گئے۔
کوئٹہ: صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ دو سالوں کے دوران حکومت بلوچستان نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے،گڈگورننس، محکموں کی استعداد کار میں بہتری، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کے لئے اقدامات کئے ہیں، صوبائی حکومت نے15ارب روپے کے فلیگ شپ منصوبوں کے تحت کم آمدن والے افراد کے لئے ہاؤسنگ اسکیم،… Read more »
کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ھدایت پر وزیراعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ,سنیئر ڈرگ انسپکٹرز سرور خان کاکڑ اور دیگر معاونین عملے کے ھمراہ خفیہ اطلاع پر ڈبل روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ۔کاروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں مشکوک ادویات جن میں انجکشن اور گولیاں شامل تھی برآمد ھوئی۔
اسلام آباد: ایف سی کے ہاتھوں میں شہید ہونے والے طالب علم حیات بلوچ کی شہادت پر سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 28 اگست کے اجلاس میں آئی جی ایف سی کو طلب کرلیا۔میڈیا رپوٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے طالبعلم حیات بلوچ کو تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے ساتھ میں کھیت میں کام کرتے ہوئے نوجوان حیات بلوچ کو گرفتار کر کے انکے والدین کے سامنے 8گولیاں مار کر شہید کردیا واقعہ کے بعد آئی جی ایف سی ساؤتھ نے محکمانہ انکوائری کرکے سپاہی کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اورنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کوسمجھتے ہیں تاہم موجودہ حکومت میں انتظامی ہو یا لیڈر شپ کے حوالے سے عوامی مسائل کاسامنا کرنے کی اہلیت نہیں ہے،بلوچستان میں سیاسی،عوامی،انتظامی فرسٹریشن موجود ہیں،بلوچستان کے مسئلے پر دومائنڈسیٹ ایک مذاکرات کے حق میں جبکہ دوسرا اس کے خلاف ہے حالانکہ براہمدغ بگٹی کے مطالبات علاقے میں سکول،ہسپتال،بجلی اور پانی کے منصوبے شامل تھے،لاپتہ افراد کامسئلہ کامیاب مذاکرات اور بلوچستان میں انسرجنسی کے خاتمے تک جوں کے توں رہے گا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جے یو آئی کی قیادت نے سر جوڑ لئے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو جھنجھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے لئے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں بی این پی مینگل جے یو آئی ف پشتون تحفظ موومنٹ اے این پی و دیگر سے بھی رابطوں کو بڑھایا جائیگا
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا روجھان جاری صوبے میں مزید 80کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 12224ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، خضدار، پشین اور قلعہ سیف اللہ سے کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ہوئے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بہترین قدرتی وسائل کے باوجود ماضی کی ناانصافیوں، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہی کے باعث آج بھی غربت اور جہالت کا شکار ہے، ہمارا صوبہ دہشت گردی کی جس عفریت کا شکار ہے وہ ہم سب کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔
اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف شہروں میں فورسز پر حملے و بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے گزشتہ روز مستونگ میں کریکر بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ تربت میں فورسز پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا نوشکی میں بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’تفصیلات کے مطابق آپسر میں ایف سی کی گاڈی کے قریب دھماکہ، فائرنگ سے شہری شہید، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح آپسر مین روڈ پر ایف سی کی گشتی گاڑی کے قریب دہماکہ کیا گیا۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے شعبہ تعلیم میں موثر اصلاحات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایجنڈا اصلاحات لانا ہے، صحت وسلامتی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کیا گیافی الحال صرف انتظامی دفاتر کھولے گئے ہیں تعلیمی ادارے15ستمبر تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے لئے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے 12ضلاع میں ٹیسٹ ہوئے ہیں۔