گوادر کے بغیر سی پیک مکمل نہیں ، بلوچستان سمیت تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینا چاہتے ہیں ، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور اسد عمر نے کہاہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کو ترقی کے مواقع دینا چاہتے ہیں، گوادر اور بلوچستان کے بغیر سی پیک مکمل نہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری کا اگلہ مرحلہ میں صنعت و تجارت کا ہے جس میں نجی شراکت داری کی ضرورت ہے ،پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، اسٹریٹجک ٹریڈ فریم ورک اور ملکی کرنسی میں تجارت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔



جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں ، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


ملتان : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے ٗترمیم کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں ٗ نوازشریف کے خلاف کیسز تحریک انصاف نے نہیں بنائے ٗ عدالتیں آزاد ہیں ٗ 27،28دسمبرکو دفترخارجہ میں سفیروں کی کانفرنس ہوگی ٗ ۔



پاکستان اور چین کا سی پیک کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنیکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ :  سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی ) میں پاکستان اور چین نے سی پیک کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے عظیم منصوبے میں وسعت لانے پر اتفاق کیاہے اور فیصلہ کیاہے کہ گودار سمیت دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائیگی ،جے سی سی میکانزم کے تحت وفود کے تبادلے میں اضافہ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔