کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ وہ خود بھی شدید زخمی ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ وہ خود بھی شدید زخمی ہیں۔
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد پر واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار جاں بحق اور ایک کو زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اٹک: پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی اطلاع ہے۔
اٹک پولیس نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ اٹک میں شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان کے جلاوطن بلوچ رہنماء خان آف قلات کو منانے کیلئے قبائلی سطح پر کوششوں کا آغاز ہوگیا چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قبائلی حوالے سے خان آف قلات کو وطن واپس لانے کی کوشش کے حوالے سے لندن میں ملاقات ،دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی وقبائلی معاملات پر بات چیت ہوئی
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کثیر الجہتی حکمت عملی سے کیا ہے، بلوچستان کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے، پاک چائنااقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں مثبت معاشی تبدیلی آئے گی۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے مالک صوبے کے عوام ہیں
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
راولپنڈی: فوجی عدالت کی جانب سے سات سخت گیر دہشت گردوں کو موت کی سزا سنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سزا پانے والے چھ دہشت گرد پشاور کے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث تھے جبکہ ایک کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان تمام سزاؤں کی توثیق کردی ہے
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد/کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ملک کے منتخب ایوانوں میں موجود اپنے نمائندوں کے اجتماعی استعفے پیش کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں 24 استعفے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور سندھ اسمبلی میں متحدہ کے 51 اراکین کے استعفے سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کر دئیے گئے
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک پر مشتبہ بیگ چیک کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا، پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس حوالدار اور پندرہ سالہ بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق منگل کی شام تھانہ گوالمنڈی کے سامنے واقع شہر کے مصروف علاقے گوالمنڈی چوک پر اس وقت بم دھماکا ہوا
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر خالق آباد میں تیز رفتار ٹریلربے قابو ہوکر بازار میں جاگھسا اور راہگیروں کو کچلتا ہوا گاڑیوں پرچڑھ گیا۔حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک مسافر ویگن اورایک آئل ٹینکر سمیت آٹھ گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ قلات کے علاقے منگچرخالق آباد میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیا
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
تہران : پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران میں ایرانی حکام کے ساتھ گیس پائپ لائن سے متعلق تمام تنازعات اور مسائل کو حل کرنے تہران پہنچ گیا ہے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں اس بات کا اعلان اخباری نمائندوں کیساتھ ایران کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت اور تیل امیر حسین نے کیا