پنجگور،ٹرمینل ایریامیں ڈاکوںنے گودام کاصفایاکردیا

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور ٹرمینل ایریا میں گودام سے نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور ٹرمینل ایریا میں گزشتہ شب دو درجن سے زائد ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر گودام میں چوکیدار کو یرغمال بناکر 20 لاکھ روپے مالیت کی سامان تین گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے پنجگور کے کاروباری حلقوں نے ڈاکووں کی آزادنہ وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔



تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت،لاکھوں روپے کااونٹ کرنٹ لگنے سے مرگیا

| وقتِ اشاعت :  


جھل مگسی: تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت جھل مگسی کے غریب رہائشی شکر خان ولد نبی بخش قوم جت کا لاکھوں روپے کا اونٹ بجلی کی تار کے ساتھ ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا فوٹو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ سے بالکل تھوڑے ہی فاصلے سے دور تاریں لگی ہوئی ہیں۔



کویٹہ،1 اپریل 2021 سے پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہونگے :ایس پی ٹریفک

| وقتِ اشاعت :  


کویٹہ:ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد کے آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس خصوصاً پرانے ڈرائیونگ لائسنس یافتہ (بک والے لائسنس) رکھنے والے افراد کو محکمہ ٹریفک پولیس نے پرانا، نا قابلِ شناخت، بلا ریکارڈ والے جعلی لائسنس کی بھرمار کی وجہ سے لائسنس کی تجدید کے لیے مورخہ 31 دسمبر 2020 تک کا وقت دیا تھا



بدعنوانی نے معاشر ے کو اند ر سے کھو کھلا کردیا ہے ، بشریٰ رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے یوم انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی معا شرے کیلئے ناسور ہے اور نا کسی بھی معاشر ے کو اند ر سے کھو کھلا کرکے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔میرٹ کا استعمال ہوتا ہے، اور معاشرے میں نا ہمو اریاں جنم لیتی ہیں اور بے شمار مسائل کے وجود کو جنم دیتی ہیں ۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔



مستونگ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ،دو زخمی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: مستونگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاںبحق دو زخمی۔تفصیلات کے مطابق سموار اور منگل کی درمیانی شب ولی خان تھانہ کے قریب جنگل کراس کے مقام پر ایرانی تیل سے لوڈ زمباد گاڑی الٹنے گاڑی میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے گاڑی میں ایک شخص جھلس کر جاںبحق۔