بلوچستان زلزلہ ,وزیر اعظم عمران خان کا اظہار تعزیت زلزلہ متاثرین کو فوری امداد کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔



ہرنائی زلزلہ، شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل

| وقتِ اشاعت :  


ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، متعدد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔ہرنائی انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، جس کے بعد زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا گیا۔



ہرنائی میں زلزلہ، بلاول بھٹو زرداری کا اظہارِ افسوس

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے زلزلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔



زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی صورت حال کا تقاضہ ہے وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے۔



ایوی ایشن کی اجازت کے باوجود پی آئی اے کے مسافر کھانے کی سہولت سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو ناشتہ اور کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔



اگلے الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہے: وزیراعلیٰ سندھ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لاتے ہیں، اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کیلئے کریں۔



ہرنائی میں زلزلہ، آفٹر شاکس، اسکول بند

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔



ہرنائی میں زلزلہ، کان میں 15 افراد پھنس گئے

| وقتِ اشاعت :  


ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کن پھنس گئے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کنوں کے پھنسنےکی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



ہرنائی میں امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلے کے 8 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا، ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔



 پاک فوج کے جوان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے کا کہنا ہے  پاک فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر  امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک  منتقل کیا جار ہا ہے۔