پولٹری ایسوسی ایشن آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، راز محمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر نیاز محمد کاکڑ اور جنرل سیکرٹری راز محمد نے کہاہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں کوئٹہ شہر میں آج سے مرغی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے ،پولٹری ایسوسی ایشن انتظامیہ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے ۔یہ بات انہوں نے پولٹری گڈزایسوسی ایشن کے نجیب ،عمر شاہ اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

چمن ، پاک افغان سر حد پر فو رسز اور لغڑی اتحاد میں تصادم ایک شخص ہلاک متعد د زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز اور لغڑی اتحاد کے درمیان تصادم ایک شخص ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی لغڑی اتحاد کی جانب سے شہر بھر میں احتجاجا شٹر ڈان ہڑتال نعش کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ،

پارلیمنٹ میں قانو ن سازنہیں بلکہ ٹھیکیدارزیادہ نظر آتے ہیں ، لشکر ی رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: راحت ملک کی کتاب’’انحطاط‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد الحمد یونیورسٹی کے کوئٹہ کیمپس کے ہال میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے عمل میں لا یاگیا۔

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پارلیمنٹ کی خو د مختاری اور آئین کی با لاد ستی ضر وری ہے ، محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ہماری بہت سی یادیں وابسطہ ہیں ،1956ء میں یہاں اس لان میں عبدالغفار خان اور میرے والد خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی جسٹس شبیر احمد عثمانی کی عدالت میں پیش ہوئے دونوں کو عدالت کے ختم ہونے تک قید میں رکھا اور پھر 9ہزار اور 12ہزار جرمانہ رکھ کر رہا کیا گیا ۔

پسنی سا حل پر ٹرالر ما فیا کا راج غیر قانونی ٹر النگ عر وج پر

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:پسنی کا ساحل سمندر ایک بار پھر ٹرالرز مافیا کے شکنجے میں ،وفاقی وزیر برائے سمندری امور کے احکامات کی دھجیاں اڑ گئیں،محکمہ فشریز غریب ماہیگیروں کا معاشی قتل کرنے والی ٹرالرز کی تدارک میں ناکام،ماہیگیروں کا معاشی استحصال عروج پر ،مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی۔

گوادر کے منصو بوں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کے خو اہا ں ہیں ،وفا قی وزیر سمندری امور

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ :وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر میں فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب چائینا بزنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور چیئرمین چائینہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (کوپک) بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی… Read more »

عوامی مینڈ یٹ اور آئین کی بے احترامی کسی صور ت قبول نہیں، تحریک تحفظ آئین

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعتوں کا اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی دفتر میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ سردار خادم وردگ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ شیخ ولایت حسین جعفری حاجی غلام حسین اخلاقی و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کے حالات اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبے میں گو رننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، سر فراز بگٹی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان سول سروس آفیسرز ایگزیکٹو برانچ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر مجیب الرٰحمان قمبرانی کی سربراہی میں ملاقات کی اور بلوچستان میں سول سروسز میں بہتری سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورننس کی بہتری کیلئے مجوزہ اقدامات… Read more »

سینئر صحافی کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنانا افسوسناک عمل ہے ،عبدالروف مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:بی این پی کے مرکزی رہنما سابقہ ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے خضدار دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر ایک سینئر صحافی کی گاڑی کو بم کا نشانہ بنانا