ضلع کیچ میں بیک وقت مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:ضلع کیچ میں بیک وقت مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ لیویزحکام کے مطابق بدھ کی شب ضلع کیچ کے علا قے تربت میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی جبکہ آبسر میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ لانچر بھی فائر کئے گئے ۔

مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم کرنیکا فیصلہ قبول نہیں ،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 2023 کے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں بلوچستان کے حقیقی آبادی کو کم کرنے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کو دانستہ طور پر کم کر کے عوام کو ایک بار پھر ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پسنی، غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو کشتیوں کو پکڑ کر عملے کو حراست میں لے لیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

پسنی: پسنی فشریز کی ایک اور بڑی کاروائی، پسنی فشریز کی غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں بدستور جاری ، غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو وائر نیٹ پکڑ کر عملے کو حراست میں لے لیا، پسنی فشریز ٹیم نے کلمت کے ایریا میں غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف دو وائر نیٹ بنام… Read more »

چاغی،یوریا کھاد افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: ضلعی انتظامیہ چاغی نے یوریا کھاد کی پاکستان سے افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے لیویز فورس نے خزانگی چیک پوسٹ پر تین زامیاد گاڑیاں روکے جن میں فی گاڑی میں 80 بیگس یوریا کھاد لوڈ تھی۔

بھاگ کے سیلاب متاثرین تاحال امداد سے محروم،بچے نمونیا کا شکار ہونے لگے

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ: اتوار کے روز سے بھاگ و گردو نواح میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے سیلاب متاثرین کے گھروں کی عدم تعمیر اور بادلوں کی گرج چمک اور سرد موسم کی آمد کو دیکھ کر متاثرین پریشانی سے دوچار چہرے پریشانی سے مرجھا گئے وزیر اعظم کے گھروں کی بحالی کے اعلان کردہ تین لاکھ روپے نہ مل سکے دعوے بے سود متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے زندگی گزار رنے پرمجبورمعصوم بچے نمونیا کا شکار ہونے لگے۔

حق دوتحریک کیچ رہنماؤں کے خلاف لیویزتھانہ تربت میں مقدمات درج

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت:حق دو تحریک کیچ کی رہنماؤں کے خلاف لیویز تھانہ تربت میں مقدمات کا اندراج۔ رسالدار ایس ایچ او لیویز تھانہ اللہ بخش مراد کی مدعیت میں حق دو تحریک کیچ کے سرگرم رہنماؤں غلام اعظم دشتی اور یعقوب جوسکی کے خلاف 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔

اوستہ محمد،بانٹیل سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اوستہ محمد: عوامی اتحاد باغٹیل تحریک کی طرف سے باغٹیل میں سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گنداخہ کے یونین کونسل کڑیا فیری اور یونین کونسل شاہن پلال کے غریب سیلاب کو انتظامیہ اور پاک آرمی نے نظراندازکر دیا گیا ہے۔

آواران کے تحصیل مشکے میں موبائل سروس کوبحال کیا جائے

Posted by & filed under اہم خبریں.

 آواران کے تحصیل مشکے منگلی کے علاقے میں گزشتہ دو سال سے موبائل نیٹورک معطل علاقے کے مکینوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ منگلی کے اکثر غریب عوام باہر ممالک میں روزگار کے سلسلے کام کررہے ہیں۔

متاثرہ علاقے اب بھی سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں،عبدالقادر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

خاران:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان کے موجودہ سیلابی صورتحال پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے کئی متاثرہ علاقے اب بھی سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

رخشان ڈویژن سے آٹا،چینی اورگندم کی افغانستان اسمگلنگ جاری ہے

Posted by & filed under اہم خبریں.

نوکنڈی:تحصیل نوکنڈی دالبندین ضلع چاغی میں آٹاچینی گندم کی اسمگلنگ کے روک تھام کیلئے کسٹم کے تمام حکام کا غیر زمہ داری کا مظاہرہ آٹا چینی اور گندم بدستور رخشان ڈویژن سے افغانستان اسمگلنگ جاری تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی۔