بلوچستان میں 52 فیصد بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں، ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بہت سے مسائل سے دو چار لیکن معاشرتی تاریکی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی جا رہی۔ بلوچستان میں 52 فیصد بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سینکڑوں مائیں، بہو، بیٹیاں، بہنیں روز سڑکوں پر نکل کر ھم سب کا بالخصوص عدلیہ کا ضمیر جنجھوڑتی ہیں۔

جمعیت کے رہنماء حبیب اللہ کاکوزئی کے گھر پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلعہ عبداللہ: قلعہ عبداللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور سابق چیئرمین کے گھر پر فائرنگ،مارٹر،راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ کا استعمال،ایک شخص زخمی،علمائے کرام کی جنگ بندی کی کوششیں،کسی کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل،صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فورس علاقے میں بھیج دیا ہے۔

سندھ و بلوچستان کے آئی لینڈز پر قبضہ کسی صورت بھی قبول نہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سندھ و بلوچستان کے ہائی لینڈز پر قبضہ کسی صورت بھی قبول نہیں، وفاق کا آرڈیننس بددیانتی پر مبنی ہے،قومی وحدتوں کے آئینی اختیارات میں وفاق کی مداخلت صوبائی خودمختاری کو صلب کرنے کی ناکام کوشش ہے بیان میں کہاگیا کہ وفاقی حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے وفاقی حکومت کی مائنڈ سیٹ کھل کر سامنے آچکا ہے۔

55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اور پنشن کا خاتمہ قبول نہیں، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیر احمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مسلط حکومت نے سوادو سال کے عرصے میں ملازمین مزدوروں محنت کشوں تاجروں سمیت تمام طبقات کونان شبینہ کیلئے محتاج کردیا ہے آئی ایم ایف کی ایما پر ملازم کش پالیسیوں پرعمل کرنے کا نتیجہ ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہوں میں رواں مالی سال میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیاگیا۔

بلوچستان اور سندھ کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی، صدارتی آرڈیننس جاری

Posted by & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: سندھ اوربلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 جاری کیا گیا ہے۔ جزائر سے متعلق آرڈیننس 2 ستمبر 2020 کو جاری کیا تاہم اسے مخفی رکھا گیا۔

نواز شریف کا بیانیہ جمہوری ہے، ملک میں جمہوری نہیں سویلین کنٹرولڈ حکومت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ نوازشریف کا بیانیہ جمہوری ہے،پی ڈی ایم معروضی حالات اور عوامی مشکلات کے باعث وجود میں آیا، ملک میں جمہوری حکومت نہیں بلکہ سویلین کنٹرولڈ حکومت مسلط ہے،بدقسمتی سے آئین پرعملدرآمد،پارلیمنٹ کی بالادستی،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو غدارکے القابات سے نوازاجاتارہاہے۔

آرڈیننس کے ذریعے جزیروں کا الحاق بلاول بھٹو نے چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں کا غیر قانونی الحاق قبول نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے اعلان کیا کہ جزیروں کے الحاق سے متعلق اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی پی جزیروں کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتی ہے۔

نوشکی، آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: آل پارٹیز و زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں بجلی کی 20 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی و پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی سجاد ہوٹل سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب نوشکی پہنچی،ریلی میں شریک مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔