خضدار ، سی پیک روڈ کے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر متاثرین کا احتجاج جاری ، تعمیراتی کام بدستور بند

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: سی پیک روڈ N-30 کے متاثرین کا معاوضہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری، آج دوسرے روز بھی کودہ سے فیروزآباد تک ضلع خضدار کے حدود میں تعمیراتی کام بند رہا۔ دریں اثناء آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شق نہیں کہ سڑکوں کی تعمیر سیترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔

’’سلگتابلوچستان’’ کے پہلے ایڈیشن نے تہلکہ مچادیا،ایڈیشن کی تمام کاپیاں ایک مہینے میں فروخت ہوگئیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  ’’سلگتابلوچستان’’ کے پہلے ایڈیشن نے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور کے پی کے شہروں میں تہلکہ مچادیا۔ ایک مہینے کے عرصے میں پہلے ایڈیشن کی تمام کاپیاں فروخت ہوگئیں۔ اس طرح ’سلگتابلوچستان‘‘ رواں سال پاکستان کی بیسٹ سیلنگ کتاب ثابت ہوئی۔

ریکوڈک معاملے پر خاموش نہیں رہینگے وسائل کا ہر صورت تحفظ کرینگے ، نیشنل پارٹی خضدار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے تحت میراشرف علی مینگل اسٹریٹ کوشک میں ریکوڈک کے مسئلے پر پروگرام کا انعقاد، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد سے سبزہ زار اشرف اسٹریٹ تنگی دامن کا شکار، پروگرام میں کئیں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے راہیں جدا کرکے میر اشرف علی مینگل کے سربراہی میں نیشنل پارٹی میں باقائدہ شمولیت اختیار کی۔ پروگرام سے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قدرتی زخائر سے مالاں مال صوبہ گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

زور لگانے والے تھک جاہینگے ،مگر ہم بلوچستان کے حقوق بارے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اخترمینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ میں گزشتہ روز ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا ،گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح کردیا ،آج گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کرینگے ۔پارٹی ذرائع حالیہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی میر محمد اکبر مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اپنے حلقے میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

سونارو کے مقام پر تیز رفتار کا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی چار افراد زخمی

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار: سونارو کے مقام پر تیز رفتار کا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122کے طبی عملہ نے ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعدمزیز علاج کے لیے سول ہسپتال لسبیلہ منتقل کر دیا

اپنے مخصوص فنڈز سے سات کروڑ روپے بجلی فیڈرز کے لئے مختص کردیاہے، یونس زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر محمد عارف سے کوئٹہ میں ملاقات کی، انجمن تاجران خضدار کے صد ر حافظ حمید اللہ مینگل بھی اس ملاقات میں موجود تھے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کیسکو چیف ایگزیکٹو کو خضدار میں عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج اوربجلی کے دورانیہ کے بارے میں بتایا۔

خضدار شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، کمشنر قلات

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: کمشنر قلات ڈویڑن داود خان خلجی نے کہا ہے کہ خضدار میں بجلی بحران سمیت دیگر تمام درپیش مسائل کے حل کے لیئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔آئندہ چند ہفتوں میں بجلی اور N-30 کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر تمام مسائل حل کردیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد خضداری کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ریکوڈک بارے ان کیمرہ بریفنگ خد شات میں اضافہ کر رہا ہے، معاہدہ عوام کیسامنے لایا جائے ،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران : ریکوڈک کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ خدشات میں اضافہ کررہا ہے۔ جو بھی معائدہ کیا جائے اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔بلوچستان کے مفادات کے خلاف کوئی بھی معائدہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی مذاکرات اور گفت و شنید میں مضمر ہے میں نے گفت و شنید و مذاکرات کا آغاز بھی کیا میرے بعد اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی۔مجھے وزیر اعلی بنانے میں میں مسلم لیگ ن اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی جیسے جمہوریت پسند قوتوں کا تعاون حاصل تھا۔