چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی اور بدنیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے، سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔



بلوچستان زلزلہ خوفناک ہے: بابر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلےپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے۔‘



چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے ہے اور حکومتی کرپشن چھپانے کے لیے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔



بلوچستان زلزلہ,صدر پاکستان سمیت دیگر شخصیات کا اظہار افسوس

| وقتِ اشاعت :  


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔