|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات ایران پر کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا، حالیہ ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نہیں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں ایک انٹرویو میں کہا کہ جمعے کو اصفہان شہر پر ڈرون حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جب تک اسرائیل کوئی بڑا حملہ نہ کرے ایران جوابی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے حامیوں نے اپنی شکست کو کامیابی کے طور پر دکھانے کی کوشش کی لیکن مار گرائے گئے چھوٹے ڈرونز سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی ہتھیار ڈرون نہیں کھلونے کی طرح ہیں جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں۔

حسین امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائی  ثابت ہونے پر ہمارا ردعمل  زیادہ سخت ہوگا۔ایران کے خلاف کارروائی کرکے اسرائیل پچھتائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *