چین کی مالی معاونت سے گوادر کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 30 جون تک مکمل ہو جائیگا،داؤد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: چین کی مالی معاونت سے گوادر کی مقامی آباد ی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا 1.2ملین گیلن ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کا منصوبہ رواں ماہ 30جون تک مکمل ہو جائے گا۔یہ بات گوادر پورٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ نے بتائی۔

عدالت عالیہ کا لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شعبہ مالیات کے عدم تعاون پر برہمی کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

حب: ہائیکورٹ آف بلوچستان میں نوزائیدہ ضلع حب کی تعمیر و ترقی سے متعلق الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیشنز کی سماعت کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شعبہ مالیات کے عدم تعاون پر اظہار برہمی, حب شہر کی صفائی،و ترقی کے منصوبوں کے لئے مالیات،بلدیاتی حکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

گوادر کی ترقی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے،ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے

Posted by & filed under اہم خبریں.

گوادر:ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ کی بدولت خطہ کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہوگا۔ گوادر کی ترقی میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

قلات: گزگ میں تعمیراتی سائٹ سے 6 مزدور اغوا،لیویز

Posted by & filed under اہم خبریں.

قلات کی تحصیل گزگ میں تعمیراتی سائٹ سے نامعلوم افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ لیویز کے مطابق اغواکاروں نے سائٹ پر مشینری کو نذرآتش کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے اضافی نفری گزگ روانہ کردی گئی۔   خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی بلوچستان کے علاقے… Read more »

لاکالج میں تعیناتیاں میرٹ پر ہورہی ہیں،گورنر ولی کاکڑ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ میں پہلی مرتبہ پرنسپل کی تعیناتی باقاعدہ اور شفاف میرٹ پر عمل میں آ رہی ہے کیونکہ اداروں میں میرٹ کی پاسداری سے ادارے مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم لاء کالج کو عملاً ایک مکمل یونیورسٹی کی سطح پر ترقی دینے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کر رہے ہیں۔