محکمہ آبپاشی کی آسامیوں پر ڈی اے ای ڈگری ہولڈرز کو شرکت کی اجازت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے محکمہ ابپاشی بلوچستان میں سب انجینئرز (بی پی ایس 11)کی مشتہر کی گئی 61 آسامیوں کے لئے صرف ڈی اے ای (سول ٹیکنالوجی) کی ڈگری کے حامل امیدواروں کو درخواست دینے کا اہل قرار دیا ہے۔

بلوچستان کے تاجروں نے بھی 8 بجے دکانیں بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان کے تاجروں تنظیموں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراکی کوئٹہ آمد کے موقع پر رمضان المبارک سے قبل انہیں دکانوں اور مارکیٹوں کو توانائی بچانے کے حوالے سے بند کرنے کے لئے اپنی تجاویز دی تھیں اور انہوں نے ان پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج یکطرفہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل عبدالرزاق شر قتل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبد الرازق شر کو قتل کر دیا، مقتول سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائر سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے۔

بلوچستان بجٹ کا حجم 7 سو ارب خسارہ 120 ارب ہوگا، رپورٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سولہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے،محکمہ خزانہ نے بجٹ اجلاس 12 جون کو بلانے کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی،بجٹ کا حجم سات سو ارب تک ہونے کا امکان ہے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ بجٹ کو حتمی شکل دینے کا کام تیز کردیا ہے۔

صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگرصوبوں کوترسیل پرپابندی عائد ہے، محکمہ خوراک بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگر صوبوں کو ترسیل کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر خاص طور سے نصیر آباد ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔

خضدار، ڈکیتی مزاحمت کے دوران 18سالہ نوجوان فیض احمد کے قاتلوں کوگرفتارکرلیاگیا،ڈی سی خضدار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: خضدار لیویز نے گزشتہ دنوں عوامی ہوٹل پر مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

لاہور /کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالرزاق شر کے قتل کیخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال،جنرل سیکرٹری شا ہ رسول کاکڑ،سینئر وائس پریذیڈنٹ شمس الرحمان رند،نائب صدر ژوب زون گلزار خان کاکڑ نائب صدر قلات زون نثار احمد علیزئی نائب صدر کوئٹہ زون جہانگیر کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری عبدالنافع کاکڑ فنانس سیکرٹری قطب خان میانخیل لائبریری سیکرٹری مس طلعت جبیں ایگزیکٹو ممبران نواز خان ترین ایڈووکیٹ۔ محمد شہزاد شاہوانی ایڈووکیٹ۔