صارف کو نوٹس کئے بغیر کسی کا گیس میٹر ہٹایا نہیں جاسکتا، بلوچستان ہائیکورٹ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے سید نزیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے کوئٹہ سٹی اور مضافات میں گیس پریشر،اضافی بلنگ وسلومیٹر چارجز وغیرہ کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی معزز عدالت نے گیس حکام کو دوبارہ سختی سے حکم دیا کہ کسی کو بھی اس بات کی ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ متعلقہ صارف کو 24 گھنٹے قبل نوٹس کئے بغیر اس کا گیس میٹر ہٹا یا اتار لیں اور نہ ہی صارف کی عدم موجودگی میں میٹر کی ٹیسٹنگ/ لیب ایگزامینیشن کی جاسکے گی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ہے،چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹر ی روزی خان کاکڑ،سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ھے۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے آل کوئٹہ شہیدذوالفقار علی بھٹو انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے،عبدالرحمان بزدار

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی: چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے گورنمنٹ ڈگری کالج لورالائی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سینئر ممبر سی ایم آ ئی ٹی محمد صدیق مندوخیل،کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی،ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دشتی،ممبر ان سی ایم آ ئی ٹی عبدالغفار،راز محمد محمد زمان بازئی ودیگر افسران بھی تھے۔

ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد، فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیا جائے، گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن

Posted by & filed under بلوچستان.

ہرنائی: بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے ضلعی صدور و دیگر عہدیداروں ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین، ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر شیرعلی کاکڑ،ضلع دکی کے صدر حاجی رضاء ناصر، ضلع لورالائی کے صدر سردار بلوچ خان اتمانخیل،شاہرگ کول ایسوسی ایشن کے عمر شاہ شیخ، محمود خان پوپلزئی و دیگر عہدہداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

خضدار،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق 15 زخمی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ایم ایٹ خضدار شہداد کوٹ قومی شاہراہ پر ونگو کے پہاڑی علاقے میں مسافر وین حادثہ کا شکار ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور مرد اور خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے مسافر وین شہداد کوٹ سے خضدار آرہی تھی ۔

بساک کا تیسرا کونسل سیشن 16 جون کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا تیسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید صبا دشتیاری بنام صورت خان مری اور میر محمد علی تالپور 17،16 اور 18 جون کو کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔

دالبندین لیویزنے چینی اور یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کوشش کو ناکام بنا دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : دالبندین لیویز فورس نے سینکڑوں بوریاں چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دیا لیویز ذرائع کے مطابق دالبندین کیو آر ایف ٹیم نے یک مچ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران تین کنٹینرز پر مشتعمل سینکڑوں بوریاچینی اور یوریاکھاد بغیر دستاویزات کے نوکنڈی لے جارہے تھے نوکنڈی سے براستہ پاک افغان سرحد سے افغانستان اسمگل کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

بلوچستان کے سرجنز نے کوئٹہ میں بائی پاس سرجری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی، سیکرٹری صحت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان نے جمعہ کو کارڈیک سرجری وارڈ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے بائی پاس سرجری کے مریض کی عیادت اوربائی پاس سرجری کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات بھی کی۔