خضدار، مسافر ویگن الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 15 افراد زخمی ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: حب سے خضدار آنے والی مسافر ویگن ڈرکھالہ کے قریب اگلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام مصطفی ساکن حب چوکی موقع پر جاں بحق اورخواتین و بچوں سمیت پندرہ مسافر زخمی ہو گئے ۔

حسنین ہاشمی پیپلزپارٹی میں شامل ، پارٹی بلوچستان کے مسائل حل کریگی، چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹرسعید احمد ہاشمی کے صاحبزادے و پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی سے ملاقات کے دوران کیا۔

سی پیک کے نہیں لٹیروں کیخلاف ہیں، یہ تحریک رکھنے والی نہیں، ہدایت الرحمن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان محرومیوں نہ انصافی اور لٹیروں کے ظلم و جبر کا شکار ہے ہماری جدوجہد پاکستان ، سی پیک، چین یا کسی ملک کے خلاف نہیں ہم ظالم لٹیروںکے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ ہیں اس تحریک میں خواتین اور نو جوانوں نے بھر پور ساتھ دیا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنماء احسان اللہ خاکسار نے پارٹی چھوڑ دی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء احسان اللہ خاکسار نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جداکرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات سے ملک کو نقصان پہنچا ہے ، پی ٹی آئی میں شمو لیت ملک کے دشمنوں کو خوش کر نے کے لئے نہیں کی تھی ، مجھ پر کسی قسم کا دبائو نہیں میں ایک محب الوطن شہر ی ہوں۔

بارڈر عوامی تحریک نے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جانے کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بارڈر عوامی تحریک کے زیراہتمام جمعیت علما اسلام کیچ کے تعاون سے خالد ولید سیفی کی سربراہی میں تربت میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، ایرانی سرحد پر کاروبار میں رکاوٹ، تربت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کیچ سٹی پروجیکٹ کی عدم تکمیل کے خلاف تربت پریس کلب کے قریب احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، کیمپ میں جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنان موجود ہیں۔

نجمہ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان گرفتار ہیں،پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران : سپریٹنڈنٹ آف پولیس مرید احمد بگٹی نے ایس ایچ او گیشکور داد محمد میروانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15مئی 2023کو آواران کے سب تحصیل گیشکور میں ایک خاتون ٹیچر نجمہ بی بی نے خودکشی کی تھی۔

بلوچستان میں تمام محکموں میں اسامیوں کو فروخت کیا جارہا ہے، رحمت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے تمام محکموں میں آسامیوں کو فروخت کیا جارہا ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی ناممکن بنادی گئی ہے ۔

گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، کہدہ بابر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کہدہ بابر نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بھی گوادر کو ٹیکس فری زون کرار دے تاکہ اس پالیسی سے بلوچستان کو ثمرات حاصل ہو سکیں اگر وفاق نے صوبائی حکومت کی طرح گوادر کو ٹیکس فری زون قرار نہ دیا اور اپنا ٹیکس معاف نہ کیا تو پھر صوبے کو یہ اقدام اٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلوچستان پہلے ہی پسماندہ ہے۔

بلوچستان کے عوام ہی بی این پی عوامی کے پیروکار ہیں، ضیاء اللہ زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بی این پی عوامی کو یہ اعزاز ضرور حاصل ہے کہ اس پارٹی کی تشکیل نو بلوچ عوام کی اجتماعی سوچ و نظریئے سے وجود میں آچکی ہے اور بلوچ عوام ہی اس جماعت کا براہِ راست وارث ہے حقیقی قوم پرست جماعت کا اعزار بی این پی (عوامی) کو حاصل ہے کہ جس میں نہ میراثیت ہے اور نہ ہی کسی بھی بڑے متعبر کا قبضہ ہے ۔