ملکی حالات کو سازگاربنانے کیلئے منصفانہ فیصلوں کی ضرورت ہے!

Posted by & filed under اداریہ.

ملکی حالات میں دن بہ دن تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ،حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان خلیج تو پہلے سے ہی پیداہوگئی تھی مگر اب حکومتی اتحاد نے کھل کر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ان کے ساتھ چند ججز پر عدم اعتمادکااظہار کرتے ہوئے ان پر جانبداری کا الزام بھی لگایا ہے کہ وہ عمران خان کی سہولت کاری کررہے ہیں، انہیں کیسز میں فوری ریلیف دیا جارہا ہے جبکہ ہمارے قائدین اوررہنماؤں کو عدالتی احاطے سے گرفتار کیاگیا تھا تو اس وقت کسی نے نوٹس نہیں لیا تھا اور نہ ہی ریلیف دیا تھا۔

ملک میں انتشاری کیفیت کا زمہ دار کون ہوگا؟

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں جب سیاسی استحکام نہ ہو تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک نکلتے ہیں خاص کر معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر دنیا کے دیگر ممالک کا جائزہ لیا جائے جو معاشی حوالے سے تنزلی کا شکار ہیں، مہنگائی، بیروزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے تو اس کے الگ اسباب ہوتے ہیں ایک تو عالمی پابندی دوسرا آبادی کی بڑھتے تناسب خاص وجوہات ہیں۔

عمران خان کیلئے بڑے ریلیف، فیصلوں پرسوالات تواٹھیں گے!

Posted by & filed under اداریہ.

جسٹس میاں گل حسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی، 17 مئی تک کسی بھی مقدمے سے گرفتاری سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل تین رکنی خصوصی بینچ نے القادر ٹرسٹ میں عدالت نے دو ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پھر وہی رد عمل آئے گا اور وہ نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

بلوچستان میںصحت کے مسائل، وزیراعلیٰ بلوچستان کی توجہ ضروری!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت جیسے بنیادی مسائل عرصہ دراز سے عوام کودرپیش ہیں حالانکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے بجٹ میں ایک خطیر رقم صحت کے لیے مختص کررکھی ہے تاکہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع کی عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات ان کی دہلیز میں فراہم ہوسکیں خاص کر ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات، ڈاکٹرز،عملہ ہر چیز ہونی چاہئے تاکہ انہیں اپنے ضلع سے کسی اور ضلع کی طرف جانانہ پڑے مگر ابھی بھی صحت کے شعبے میں بہت ساری خامیاں موجود ہیں جو حل طلب ہیں۔

عمران خان کی رہائی، پُرتشددمظاہروںکاذمہ دارکون؟آگے کیاہوگا؟

Posted by & filed under اداریہ.

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا اور عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کاحکم بھی دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص کورٹ آف لاء میں آتاہے تو مطلب کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتا ہے، ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے،آپ 8 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ جمعہ کو کیس کی سماعت کرے، عمران خان جمعہ کو ہائی کورٹ میں پیش ہوں، ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے وہ آپ کو ماننا ہوگا، عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی تھی۔

پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ، ملک کو بحران کی طرف دھکیلنے کی سازش

Posted by & filed under اداریہ.

احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کا8روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ نیب کی جانب سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے عمران خان کا 8 روزہ ریمارنڈ منظور کر لیا ،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری، قانون سب کیلئے یکساں، پی ٹی آئی کا نامناسب رویہ

Posted by & filed under اداریہ.

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بحریہ ٹائون القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے گرفتار کرلیا۔ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کیلئے آئے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے عمران خان کے گرفتاری وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔القادر یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سوہاوہ کے علاقے میں ایک زیر تعمیر یونیورسٹی ہے۔ 5 مئی 2019 کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

آئی ایم ایف قسط، ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات

Posted by & filed under اداریہ.

عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن چیف نے کہا ہے کہ بیل آئوٹ پیکج کے پیش نظر نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے بیان میں کہا کہ نویں جائزے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ضروری فنانسنگ ہونے کے ساتھ ساتھ معاہدہ طے پا جائے۔

بلوچستان میں لاکھوں بچے زیور تعلیم سے محروم، اسکولزپر توجہ دینے کی اشد ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں تعلیم کامسئلہ دیرینہ ہے اسکولز ، کالجزاوریونیورسٹیز بہت سارے مسائل کا شکار ہیں جن کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم واحد ذریعہ ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے اور وہ ترقی کے منازل طے کرتی ہیں بلوچستان کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی ،مالی مشکلات جیسے اہم مسائل ہیں۔