پنجاب سے اب ملک بھر میںایک وقت انتخابات کا مسئلہ!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں عام انتخابات کس کی مرضی اور طے شدہ ٹائم فریم میں ہونگے اب یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکاہے۔ پہلے پنجاب میں الیکشن کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہی تھی ،اب ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستوں پر وہی بینچ کیس کی سماعت کررہی ہے۔

ملک میں بے یقینی کی بڑھتی صورتحال، مزید بحرانات کا سبب بن سکتی ہے!

Posted by & filed under اداریہ.

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کر دی۔وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ وزارت دفاع نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں جاری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

تخت پنجاب کامسئلہ، آئینی اداروں کی جنگ، وکلاء برادری بھی تقسیم

Posted by & filed under اداریہ.

تخت پنجاب کامسئلہ کس طرح سے حل کیاجائے گا؟ ایک طرف مشن سراج الحق جاری ہے تو دوسری جانب پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ٹکراؤ بڑھتاجارہا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کی تین رکنی بنچ کا فیصلہ واضح ہے کہ پنجاب میں انتخاب مقررہ تاریخ پرہی کئے جائیں۔

پارلیمان سپریم ہے، پاک فوج کے سربراہ کا واضح پیغام

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں تاریخی مسئلہ آئینی اداروں کا اپنے حدود میں رہ کر کام کرنے کا ہے اور اس کے لیے ایک طویل جدوجہد بھی چلتی آرہی ہے ۔جمہوری اور ترقی پسند لیڈران جو اب اس دنیا میں نہیں رہے انہوں نے پارلیمان کی بالادستی کے لیے تمام ترسختیاں جھیلیں اور مطالبہ صرف یہی رہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایاجائے ،تمام اکائیوں کو ان کے حقوق جوآئین میں موجود ہیں دیئے جائیں مگر بدقسمتی سے آئین کو پامال کرکے غیر جمہوری حکومتیں بنتی گئیں اور سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے سیاسی جماعتیں بناکر عوامی جماعتوں کو دیوار سے لگایاگیا ،اس سے ملک کو ناتلافی نقصان پہنچا ۔

آئی ایم ایف سے نجات، پالیسی کیا ہوگی؟

Posted by & filed under اداریہ.

موجودہ حکومت نے ایک بار پھر یہ نوید سنادی کہ جلد آئی ایم ایف سے جان چھڑائی جائے گی ملکی معیشت کو بہتر کیاجائے گا۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملکی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے کبھی اس میں کمی آئی تو کبھی تیزی مگر قرضوں کے بغیر معیشت کا پہیہ نہیں چلایاگیا، کسی نہ کسی موڑ پر آکر دوبارہ آئی ایم ایف اوردوست ممالک سے قرضے لیے گئے۔

ملک میںآئینی اداروں کے درمیان جنگی ماحول، کیا نتائج برآمدہونگے؟

Posted by & filed under اداریہ.

وفاق اور عدلیہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ملک کے دواہم اداروں کے درمیان جب گھمسان کی جنگ شروع ہوجائے تو یقینا اس کے اثرات نظام پر ضرور پڑینگے اور مستقبل میں اس کے نتائج بھی برآمد ہونگے۔ بہرحال قانونی اور آئینی حوالے سے دونوں ادارے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیروزگارنوجوانوں کیلئے احسن اقدام!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان ملک کا انتہائی پسماندہ خطہ ہے، رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اورآبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود پھیلی ہوئی آبادی اس ترقی یافتہ دور میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ بلوچستان کے انفرا سٹرکچر کی بہتری ،لوگوں کو وسائل کی فراہمی ،تعلیم یافتہ با صلاحیت نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی جیسے اہم مسائل آج بھی حل طلب ہیں حکومتوں کی جانب سے ان مسائل کو محسوس کرنے اور ماننے کے باوجود ان کے حل پر وہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جن کی ضرورت ہے۔

ملک میں مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے کی نوید!

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں موجودہ معاشی بحران اور مہنگائی سے عوام کو بہت ساری چیلنجز کاسامنا ہے ۔ عام لوگوں کے لیے ماہ صیام اور عید کی خریداری بھی مشکل ہوکر رہ گئی ہے ،بڑی مشکل سے لوگ اپنی ضروریات کو پوراکررہے ہیں۔