چمن: ڈپٹی کمشنر ضلع چمن کیپٹن(ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی عمل ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، ایس این ای (SNE) اور گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
Posts By: نامہ نگار
ماہ رمضان میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائیگی ،اے سی جعفر آباد
ڈیرہ اللہ یار: ماہ رمضان المبارک سے قبل ضلعی انتظامیہ نے عید گاہوں اور جامع مساجد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سلیم خان ڈومکی اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ذاکر حسین جمالی نے مرکزی عید گاہ اور ریلوے گراونڈ عید گاہ سمیت جامع مساجد کا دورہ کرکے نکاسی آب صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے میونسپل کارپوریشن کے سینٹری اسٹاف کو نکاسی آب کا مسئلہ فی الفور حل کرنے سمیت عید گاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
واشک اور خاران میں یوریا ناپید،زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا
واشک: بلوچستان کے ضلع واشک اور خاران میں یوریا مکمل طور پر ناپید ہوچکا ہیں زمینداروں کو یوریا کے اصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہیں گندم کے فصل بغیر یوریا کے تیار ہوچکا اس سال فصل کو پیداوار کے شدید کمی کا سامنا ہیں۔
حکومتی ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،ڈی سی کوہلو
کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان مگسی نے ونگ کمانڈر میوند رائفل لیفٹیننٹ کرنل مقتدیٰ حسین کے ہمراہ سب تحصیل گرسنی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر عمائدین و عوام نے علاقے کے بنیادی مسائل صحت ،تعلیم ،پانی و دیگر مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔
کوہلو ،مہنگائی کا جن بے قابو،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں
کوہلو: کوہلو میں ماہ صیام سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو کر بوتل سے باہر نکل گیا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں یوں تو سال بھر ڈیلر مافیہ اور تاجروں کی من مانی کے سامنے پرائس کنٹرول کمیٹی بے بس نظر آتی ہے مگر اب باقاعدہ ماہ صیام سے قبل سبزی،پھل،گوشت اور اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رمضان کے بابرکت ماہ میں مہنگائی کا تیزتلوار عوام کے گردن پر رکھ دیا ہے جس سے شہر بھر میں اچانک سبزی،پھل،گوشت، دالیں، چاول،گھی،چینی سمیت دیگر اشیاء کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔
حکومت زمینداروں کواحتجاج پر مجبور کررہی ہیں،زمیندار ایکشن کمیٹی
مستونگ: بلوچستان میں زمینداروں کے عین سیزن کے موقع پر بجلی کی 22گھنوں کی لوڈشیڈنگ ، زمینداروں کے معاشی قتل کے خلاف بلوچستان کے زمیندار تنظیموں زمیندار ورکرزکمیٹی، زمیندار کسان اتحاداور زمیندار ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پرنس آغا لعل جان احمدزئی کے زیر صدارت سراوان پریس کلب میں منعقد ہوا۔
بارڈرز پر لوگوں کو آزادانہ کاروبار کرنے دیا جائے،قادر بخش محمد حسنی
دالبندین : دالبندین میں بابائے چاغی پینل،الفتح پینل،بڑیچ پینل چاغی کے سرکردہ رہنماوں میر قادر بخش محمد حسنی ،حاجی عنایت اللہ نوتیزئی ،حاجی عرض محمد بڑیچ نے اپنے مشترکہ سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ دالبندین پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا راجئے بارڈرز کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرکے لوگوں کو آزادانہ کاروبار کرنے دیا جائے۔
ریکوڈک معاہدہ سے بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ ہوگا ،اعجاز سنجرانی
دالبندین : سابق مشیر بی اے پی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے ریکوڈک پروجیکٹ بلوچستان کے تعمیر و ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا جس کی تمام تر سر میر عبد القدوس بزنجو کو جاتا ہے ریکوڈک معاہدہ سے چاغی سمیت بلوچستان بھر… Read more »
احساس کفالت پروگرام سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا ہے،ڈی سی مستونگ
مستونگ: پٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی نے احساس کفالت پروگرام کے دفتر اور فٹ سال گراونڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ عطاالمنعم اسپورٹس آفیسر عبدالغفور بابر پی ایس ٹو ڈی سی بابو بشیر سرپرہ اور دیگر بھی تھے۔
سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی،ڈی سی جعفر آباد
ڈیرہ اللہ یار: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔